شہر قائد میں نوجوان نے خانہ بدوش بچوں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھالیا

علم کے بغیر زندگی ادھوری ہے لیکن ہمارے ملک میں تعلیمی صورت حال کوئی بہت زیادہ اچھی نہیں۔ناخواندگی اور محدود وسائل کی وجہ سے آج بھی کئے بچے بلخصوص غریب طبقے کے بچے اسکول کی شکل نہیں دیکھ پاتے کیونکہ جن کے پاس پیٹ پالنے کے پیسے نہیں وہ اپنے بچوں کو تعلیم کیسے دلوا سکتے ہیں۔ لیکن ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے تعلیم کو عام کرنا ضروری ہوگیا ہے۔

اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی کے ایک نوجوان نے مثال قائم کردی ،اس نوجوان نے خیمہ بستی کے غریب خانہ بدوش بچوں کو تعلیم دینے کا بیڑا اٹھایا اور اپنے مکان میں اسکول کھول کر بچوں کو پڑھانا شروع کردیا۔

Image Source: Screengrab

شہر قائد کے مضافات میں قائم ریلوے لائن سے متصل معین آباد کی یہ غریب بستی میں نوجوان رضوان کے بنائے گئے اس اسکول میں زیر تعلیم بچے مستقبل میں ڈاکٹر بننے کے خواہشمند ہیں۔ رضوان کے لئے علاقے میں اسکول کھولنا اور یہاں پر بچوں کو پڑھانا آسان نہیں تھا لیکن انہوں نے ہمت وحوصلے سے اپنی کوشش جاری رکھی اور بالآخر اسکول کھولنے میں کامیاب ہوگئے۔ آج ان کی وجہ سے یہ خانہ بدوش بچے سڑکوں پر بھیک مانگنے کے بجائے ہاتھوں میں کتابیں پکڑے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

رضوان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اسکول کھولنے کی وجہ یہ تھی کہ یہ بچے جاہلیت کے بجائے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں تاکہ ان کا مستقبل روشن ہوسکے۔

Image Source: Screengrab

رضوان کے مطابق ان غریب خانہ بدوش بچوں میں بھی تعلیم حاصل کرنے کی لگن ہے اس لئے وہ روزانہ اسکول آتے ہیں اور بڑے شوق سے پڑھتے ہیں۔ عام بچوں کی طرح اس اسکول میں پڑھنے والے یہ غریب بچے اپنی آنکھوں میں بڑے بڑے خواب لئے اپنے مستقبل کو روشن بنانا چاہتے ہیں، اسکول میں زیر تعلیم ایک بچی کا کہنا ہے کہ وہ بڑے ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔

Image Source: Screengrab

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں تقریباً ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور ان میں سے بڑی تعداد لڑکیوں کی ہے۔ اگر ہم ناخواندگی کے خاتمہ فروغ تعلیم کے لیے انفرادی کوششوں کی بات کریں تو بطور معاشرہ یہ ہمارا امتحان کہ ہم اپنی ذمہ داریوں کو کس حد تک سمجھتے اور پورا کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ملک کا تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں سندھ یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور شیخ نے اپنی اس انفرادی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے اپنے گاؤں کے غریب بچوں کی تعلیم وتربیت کے لئے ایک مثالی قدم اٹھایا اور اپنے جیب خرچ سے گھر کو اسکول میں تبدیل کرکے غریب بچوں کو پڑھانا شروع کر دیا۔ ماہ نور کی زیر سرپرستی چلنے والے اس اسکول میں بچوں سے کوئی فیس وصول نہیں کی جاتی بلکہ انہیں کتاب اور کاپیاں بھی اسکول کی طرف سے مہیا کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں: لمز کے طلباء کی عظیم کاوش، آج ایک ویٹر یونیورسٹی گریجویٹ ہوگیا

علاوہ ازیں ،غریب بچوں کے لئے تعلیم کی مفت فراہمی کے لئے کراچی کی اریبہ عقیلی نے بھی بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور وہ گھروں میں کام کرنے والی ماسیوں کے بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں۔ بلاشبہ ملک کی ترقی و کامرانی میں تعلیم کے فروغ میں نوجوان طبقہ مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے ناخونداگی کو کم کرسکتا ہے۔

Story Courtesy: Dawn

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

22 hours ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

3 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

3 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

7 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

1 week ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

2 weeks ago