مولانا طارق جمیل کا ہم شکل ہوبہو ان جیسا، مولانا بھی حیران

کہتے ہیں دنیا میں ہر کسی کا کوئی نا کوئی ہم شکل ہوتا ہے، آج تک یہ بات محض افسانوی لگتی تھی لیکن اب اس بات پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے کیونکہ اب پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا ہم شکل بھی منظر عام پر آگیا ہے۔ یہ ہم شکل ان سے اس قدر مشابہت رکھتا ہے کہ اسے دیکھ کر خود مولانا طارق جمیل بھی حیران رہ گئے۔ انٹرنیٹ پر مولانا طارق جمیل کی اپنے ہم شکل سے ملاقات کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک مختصر سی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں مولانا طارق جمیل کو اپنے ہم شکل کے روبرو کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔ اپنے ہم شکل کو دیکھتے ہوئے مولانا طارق جمیل کافی حیران نظر آرہے ہیں جبکہ اُن کا ہم شکل اس دوران صرف مسکرا رہا ہے۔

Image Source: Youtube

ویڈیو کے علاوہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ان کی تصویروں کو دیکھ کر پہلی نظر میں کوئی بھی نہیں پہچان سکتا کہ ان دونوں میں سے اصل مولانا طارق جمیل کون ہے؟ کیونکہ مشابہہ شخص ہو بہو اُن جیسا ہی لگ رہا ہے۔ ہم شکل کا ناک، چہرے کا نقشہ، آنکھیں اور داڑھی بالکل ایک جیسی ہیں یہی نہیں مولانا طارق جمیل  کے ہم شکل نے ڈریسنگ بھی ان کے جیسی کر رکھی ہے جسے دیکھ کر مولانا خود بھی حیرانی کے ساتھ خوش مزاجی کا اظہار کر تے دیکھے جا سکتے ہیں۔

مولانا اور ہم شکل کی اس ملاقات کے موقع پر دیگر افراد بھی موجود ہیں جو خدا کی اس قدرت کو دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: وینا ملک جھوٹی ہے، مولانا طارق جمیل کو بھی دھوکا دیا، سابقہ شوہر کا الزام

ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کے پاس کھڑے ایک شخص کی جانب سے یہ بتایا جارہا ہے کہ ابھی کچھ دیر قبل ہی لوگ مولانا طارق جمیل کے شک میں اُن کے ہم شکل سے مصافحہ کر کے گئے ہیں جبکہ ایک ہوٹل پر چائے پینے کے دوران مولانا طارق جمیل کے مشابہہ شخص کو چائے مانگنے پر ساتھ میں پراٹھا بھی پیش کی گیا۔

Image Source: Facebook

مولانا طارق جمیل عہدِ حاضر کے بہت بڑے عالمِ دین ، مبلغ اور خطیب ہیں۔ اللہ نے اِن کو بہت سی صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ وہ جب تقریر کرتے ہیں تو سماں باندھ دیتے ہیں، ایسی فصاحت اور بلاغت سے گفتگو کرتے ہیں کہ بندہ مبہوت ہو جاتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل جب انہوں نے اپنے نام سے کپڑوں کا ایک برانڈ ’ایم ٹی جے‘ لانچ کیاتو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ تاہم انہوں نے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ یہ برانڈ اپنے مدرسوں کو چلانے کے لیے لانچ کر رہے ہیں۔ اپنے وضاحتی پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ برانڈ کسی کاروباری نیت یا کسی کے مقابلے میں لانچ نہیں کررہے بلکہ مدارس کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے ایسا کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ان کے کپڑوں کے برانڈ کے پہلے آؤٹ لیٹ کا بہت شاندار افتتاح کراچی میں ہوا تھا جس میں معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago