سیمی فائنل میں شکست کے باوجود عوام کا ٹیم کی کارکردگی پر اعتماد


0

جمعرات کو دبئی میں آسٹریلیا کی پانچ وکٹوں سے جیت سے پاکستانی قوم اگرچہ دل شکستہ ہے لیکن توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھانے اور ناقابل شکست سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی کرکٹ کا والہانہ انداز میں شکر ادا کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

اس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ناقابل تسخیر نظر آنے والی کپتان بابر اعظم کی ٹیم کے لیے یہ بلاشبہ ایک دردناک شکست تھی۔ آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ نے پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنانے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ انہوں نے آخری اوور میں شاہین شاہ آفریدی پر لگاتار تین چھکے لگائے اور اپنی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے فتح دلا دی۔

Image Source: Twitter

تفصیلات کے مطابق ان فارم محمد رضوان (67) اور فخر زمان (ناٹ آؤٹ 55) کی نصف سنچریوں نے پاکستان کو پہلی اننگز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 176-4 تک پہنچنے میں مدد کی۔ لیکن جواب میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ کی پاور ہٹنگ نے آسٹریلیا کو ایک اوور قبل ہی177-5 کا ٹارگٹ عبور کروا دیا۔

میچ ابھی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہی ہوا تھا کہ مڈ وکٹ پر موجود حسن علی نے میتھیو ویڈ کا اسان کیچ گرا دیا، جس کے بعد میتھیو ویڈ نے پاکستان ٹیم کو کم بیک کا کوئی موقع نہیں دیا اور جارہانہ انداز مزاج بلے باز نے شاہین شاہ آفریدی پر تین زبردست چھکے مار کر آسٹریلین ٹیم کو فتحیاب کرا دیا۔

البتہ ڈراپ کیے گئے کیچ پر مایوسی کے باوجود پاکستانی شائقین نے اپنی ٹیم کی ناقابل یقین کارکردگی اور سیمی فائنل میں ناقابل شکست جگہ بنانے کی ناصرف خوب تعریف کی بلکہ انہیں سراہا بھی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین رمیز راجہ نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور جس طرح سے آپ نے لڑا ہمیں اس پر فخر ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عمدہ کھیل پیش کرنے پر جہاں قومی ٹیم کی تعریف کی اور کینگروز کو فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مذکورہ میچ کو ایک اچھا کرکٹ میچ قرار دیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کو خوب مبارکباد دی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی پر گرین شرٹس کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ “ہم اب بھی تم سے پیار کرتے ہیں۔ “

اس سلسلے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا کہ، جہاں قومی ٹیم کارکردگی کو سراہا وہیں سیمی فائنل کو بھی ایکسائٹڈ قرار دیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیغام میں ٹورنامنٹ میں ٹیم کی زبردست کارکردگی پر مبارکباد دی اور شکریہ ادا کیا انہوں نے اپنی زبردست پرفارمنس کے ذریعے 220 ملین افراد کے چہروں پر خوشیاں لے کر آئے۔

ٹوئیٹر پر جاری کردہ پیغام میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کے لیے ایک مشکل دن تھا لیکن انہوں نے اپنی شاندار کوشش اور اس میگا ایونٹ میں یادگار کارکردگی سے ہم سب کو بہت فخر کا باعث بنایا۔

گلوکار علی ظفر ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ انہیں ٹیم پر فخر ہے اور وہ واپسی پر “والہانہ” استقبال کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کرکٹ ایک کھیل ہے اور ہر کھیل کے آخر میں ایک ٹیم فتحیاب اور ایک ناکام ہوتی ہے، اگرچے کل قومی ٹیم نے اپنی زبردست صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے زبردست انداز میں آسٹریلیا کا مقابلہ لیکن شاید یہ میچ ہماری قسمت میں نہیں تھا اور آخر میں ہمیں شکست دیکھنا پڑی۔ افسوس اور دکھ کے باوجود ہمیں اپنی ٹیم پر فخر تھا اور آگے بھی رہے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کھلاڑی میچ ہارنے کے بعد معافیاں مانگا کرتے تھے، شاہد آفریدی

کیا آپ جانتے ہیں کہ محمد رضوان نے سیمی فائنل سے قبل سینے میں انفیکشن کی وجہ سے دو دن انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں گزارے تھے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *