بوم بوم آفریدی نے مجبور باپ کی فریاد سُن لی


0

کہتے ہیں رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں، اگر احساس ہو تو غیر بھی اپنے بن جاتے ہیں اور اگر احساس نہ ہو تو اپنے بھی غیر بن جاتے ہیں ،اس بات کو شاہد آفریدی نے درست ثابت کر دکھایا۔ حالیہ دنوں میں کراچی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مایبن کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں اپنے بیٹے کے آپریشن کے لئے پلے کارڈ اٹھا کر اپیل کرنے والے ضرورت مند باپ کی فریاد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سن لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر بوم آفریدی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مایبن کھیلے گئے کراچی ٹیسٹ میچ میں اپنے بیٹے کے آپریشن کے لئے پلے کارڈ اٹھا کر اپیل کرنے والے مجبور باپ کی جانب سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے تصویر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا ہے اور اس کے علاج معالجے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں گے ۔

shahid afridi
Image Source: File

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ کے دوران ایک  مجبور باپ اور بیٹے کو دیکھا گیا جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد رضوان کے لیے اپیل لکھی ہوئی ہے۔ کم سِن بچے کے والد کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر لکھا تھا کہ ’خدارا! شاہد آفریدی اور محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروا دیں۔‘

https://mobile.twitter.com/iihtishamm/status/1504400452447870981

شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، میری ٹیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ یہاں یہ بتاتے چلیں کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک فلاحی ادارہ بھی چلاتے ہیں جس کا نام ’’شاہد آفریدی فاؤنڈیشن “ہے ،اس ادارے کے ذریعے انہوں نے بیمار بچے کی مدد کرنے کا یقین دلایا ہے۔

https://mobile.twitter.com/SAfridiOfficial/status/1504407367441686534?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504407367441686534%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fnews360.tv%2Fmost-important-4%2F66123%2F

خیال رہے کہ شاہد آفریدی سے پہلے عاصم اظہر نے بھی گزشتہ سال اپنے ایک مداح کی دادی کے علاج کیلئے مالی مدد کی تھی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اُسامہ نامی صارف نے اپنی پریشانی بتاتے ہوئے کہا کہ اُن کی دادی کے گلے کے کینسر کی تیسری اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے جس کے علاج کیلئے انہیں 51 ہزار روپے کی خطیر رقم درکار ہے۔ عاصم اظہر نے صارف کو جواب دیتے ہوئے اُن سے نمبر مانگا اور لکھا کہ کوئی فکر کی بات نہیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔ عطیہ جمع ہوجانے کے بعد اُسامہ نامی صارف نے بتایا کہ انہیں عاصم اظہر کے توسط سے خطیر رقم کا عطیہ ملا ہے۔صارف نے اپنی ٹوئٹ میں عاصم اظہر کا شکریہ بھی ادا کیا۔عاصم اظہر نے اپنے جوابی ٹوئٹ میں صارف کی دادی کے لئے دعائیہ کلمات لکھے اور کہا کہ اللہ آپ کی نانی اور ہمارے سارے بزرگوں کو صحت اور خوشی دے(آمین)۔

علاوہ ازیں ، عاصم اظہر سے ایک خاتون صارف کی سوال جواب کے سیشن میں اپنی ساڑھی خراب ہونے کا دکھڑا رویا تھا جس پر انہوں نے کمال مہربانی دکھاتے ہوئے اپنے دوست اور معروف فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا سے بات کر کے خاتون صارف کا مسئلہ حل کروا دیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *