ندا کا یہ عمل پاکستانیوں اور مجھ کو پسند نہیں آیا۔ ندا یاسر اور وقار ذقا کی دشمنی

مشہور ٹی وی میزبان اور سوشل میڈیا شخصیت وقار نے ندا یاسر کی جانب سے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کا جواب دیتے ہوئے انہیں کھری کھری سنا دیں۔

ہوا کچھ یوں کہ ندا یاسر نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شو “گُڈ مارننگ پاکستان”سے نکلوانے کے لیے اُن کے خلاف مہم چلائی، اُنہیں میزبانی سے ہٹانے کے لیے بہت کوشش کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ وقار ذکا نے اُنہیں مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کے لیے چینل کے مالکان کو ای میل بھی کی تھی، ندا یاسر نے یہ بھی کہا تھا کہ وقار ذکا کے ساتھ اُن کی کافی اچھی دوستی تھی لیکن پھر بھی وقار نے دشمنی نکالی۔

Nida Yasir Waqar Zaka

ندا یاسر کا یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو وقار ذکا نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے ویڈیو بیان میں سخت ردعمل دیا جس میں وقار ذکا نے کہا کہ “ندا یاسر کو ریٹنگ چاہیے اور دوبارہ سے سُرخیوں میں آنا ہے، اسی لیے وہ میرے خلاف باتیں کررہی ہیں”۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں وقار کا کہنا تھا کہ میں نے کسی سے چھپ کر ندا آپ کیخلاف مہم نہیں چلائی بلکہ جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے کیا۔

آپ مجھ سے 15 سے 21سا ل بڑی ہیں اور میں آپکی عزت بھی کرتا ہوں لیکن یہ بات سچ ہے کہ آپ کو مارننگ شو چھوڑ کارٹون نیٹ ورک کی طرز پر کوئی پروگرام کرنا چاہیے۔

ندا کا یہ عمل پاکستانیوں اور مجھ کو پسند نہیں آیا

مزید یہ کہ میں نے آپ کیخلاف مہم اس لیے چلائی کیونکہ آپ نے کراچی میں ریپ کا نشانہ بننے والی بچی کی فیملی کو اپنے شو میں بلا کر ریٹنگ کی خاطر ان سے ایسے سوالات کیے جن سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے تو یہ عمل پاکستانیوں اور مجھ کو پسند نہیں آیا۔

جس پر میں نے نجی چینل مالکان کو کہا ک آپ کو نکال کر کسی قابل خاتون کو اس مارننگ شو کیلئے نوکری پر رکھ لیجئے

اُنہوں نے کہا کہ “مارننگ شو کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جب تک مہمان روئے گا نہیں تب تک شو کی ریٹنگ نہیں آئے جبکہ جتنے بھی شوز ہوتے ہیں اُن کے تمام فیصلے میزبان ہی کرتا ہے، میزبان کی مرضی کے بغیر کوئی مہمان شو میں نہیں آتا”۔

یہ بھی پڑھیں: وقار ذکاء نے مارننگ شو میزبان ندا یاسر کے جھوٹ کا پردہ فاش کردیا

ندا یاسر کی ایک اور دشمنی

اس سے کچھ وقت قبل ندا یاسر نے اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کے ساتھ خاندانی دشمنی کا انکشاف کیا ہے۔

ندا یاسر نے حال ہی میں اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہا ہے۔

احمد علی بٹ نے ندا یاسر سے سوال کیا کہ “فہد مصطفیٰ کبھی آپ کے مارننگ شو میں کیوں نہیں آئے؟ جس پر پہلے تو ندا یاسر مُسکرانے لگیں اور پھر اُنہوں نے کہا کہ “میں کیمرے کے سامنے فہد مصطفیٰ کے میرے شو میں نہ آنے کی وجہ نہیں بتا سکتی”۔

دا یاسر نے کچھ مزاحیہ انداز میں وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ “فہد مصطفیٰ کے ساتھ ہماری خاندانی دشمنی ہے، اسی وجہ سے وہ میرے شو میں نہیں آتے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “دراصل کچھ خاندانی مسائل ہیں جن کی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی میرے شو میں نہیں آئے”۔

اس ویڈیو کلپ پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے دعویٰ کہ “فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی کے ساتھ ندا یاسر کی نند کی شادی ہوئی تھی جوکہ کامیاب نہ ہوسکی اور طلاق پر ختم ہوگئی”۔

صارفین نے کہا کہ “اسی وجہ سے فہد مصطفیٰ کبھی بھی ندا یاسر کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان نہیں آئے”۔

Annie Shirazi

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago