سیاسی جماعتیں اکثر حکومت سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے سڑکوں پر دھرنا دیتی ہیں، کبھی تو یہ سیاسی دھرنے کامیاب ہو جاتے ہیں اور مفاہمت ہوجاتی ہیں تو کبھی ناکام بھی ہوتے ہیں لیکن اس بار کسی سیاسی جماعت نے نہیں بلکہ ایک دولہا نے اپنی دلہن کو منانے کے لئے دھرنے دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں نکاح کے بعد دلہن کا دولہے کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا، تو پریشان دولہا باراتیوں کے ساتھ دلہن کے گھر کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گیا اور دلہن کو مناکر ہی دم لیا۔
ہوا کچھ یوں کہ دولہا جس کی دائیں ہاتھ کی تین انگلیاں کسی حادثے میں کٹ گئی تھیں ،اپنی دلہن کو بیاہنے کے لیے بارات لے کر اس کے گھر پہنچا اور نکاح ہونے کے بعد جب لڑکی کو یہ علم ہوا کہ دولہے کے ایک ہاتھ کی تین انگلیاں کٹی ہوئی ہیں تو اس نے ساتھ جانے سے انکار کر دیا ۔ اب چونکہ نکاح ہو چکا تھا اس لئے دولہا وہیں دھرنا دے کر بیٹھ گیا اور گھر والے دلہن کو منانے کی کوشش کرتے رہے۔ بالآخر دولہا کا باراتیوں کے ساتھ 22 گھنٹے کا طویل انتظار رنگ لے آیا اور دلہن اس کے ساتھ جانے پر رضامند ہوگئی۔
اس حوالے سے دلہن کے والد اکرم کا کہنا تھا کہ لڑکی نے دولہے کی کٹی ہوئی انگلیاں دیکھ کر ساتھ جانے سے انکار کیا، دولہے کے ساتھ آئے باراتی پریشان ہوگئے اور انہوں نے گھر کے پاس ہی ڈیرے ڈال لئے۔ جب کہ دولہا ماجد نے بتایا کہ لڑکی والوں کا بھی شادی کا سارا خرچہ انہوں نے برداشت کیا اور لڑکی کے گھر والوں نے انہیں دیکھا ہوا تھا جس کے بعد یہ رشتہ پکا کیا گیا۔
دولہا کا یہ بھی کہنا تھا کہ عید الضحیٰ سے قبل بھی لڑکی کے بھائی کے ہمراہ وہ گاؤں میں آیا تھا، اس لئے اب انکار کی کوئی وجہ نہیں بنتی، صرف ایک ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں جبکہ اسی ہاتھ سے میں نے نکاح نامے پر دستخط کیے ہیں۔
گزشتہ دنوں پڑوسی ملک بھارت کی ریاست اترپردیش میں کم عمر دلہن پھیروں کی رسم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی تھی۔ سرو نامی لڑکی کی شادی کی رسومات کے دوران ، جب گھر والے دل میں اس کی وداعی کا غم لئے اس کی نئی زندگی کی شروعات پر خوش تھے کہ اچانک پھیرے لیتے ہوئے اس کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ بےہوش ہوگئی، اسپتال لیجانے پر معلوم ہوا کہ سرو کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی کی شادی میں دولہا دلہن ارتغرل پروٹوکول میں، ویڈیو وائرل
علاوہ ازیں ، بھارتی ریاست اتر پردیش میں ضلع بالیا کے گاؤں مورارپتی میں دولہا کے گٹکا کھانے کی وجہ سے دلہن نے شادی سے ہی انکار کردیا تھا۔
Story Courtesy: Urdu Point
پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…
پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…
پاکستان کی معروف پبلک ریلیشنز اور کارپوریٹ کمیونیکیشنز فرم زینتھ پی آر (Xenith PR) نے…
وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و رابطہ، سید مصطفیٰ کمال نے نیشنل انسٹی…
• پاکستان میں %82 صارفین نے خریداری میں مدد کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (Artificial…
لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) برٹش کونسل پاکستان اور پاکستان کے عالمی میوزک پلیٹ فارم ’’ہمنوا‘‘ نے…