محبت کی خاطر گردہ محبوبہ کی والدہ کو عطیہ، محبت پھر بھی نہ ملی

کہتے ہیں سچی محبت اور آزمائش ایک دوسرے کے لازم اور ملزوم ہیں، جہاں محبت ہوگی وہاں یقیناً آزمائش بھی ہونگی، اور جہاں آزمائش ہونگی، وہاں پسے پردہ محبت اور احساس جڑے ہونگے، اسلئے تو محبت کرنا آسان اور نبھانا زیادہ مشکل ہے۔ ایسے میں بہت سے لوگ محبت کا احساس دلانے کے لئے حماقت اور بیوقوفیوں سے بھی گریز نہیں کرتے اور پھر ساری زندگی کے لئے پچھتاوے کا شکار رہتے ہیں۔

جی ہاں ایسے ہی ایک عجیب واقعہ حال ہی میں شمالی امریکہ کے ملک میکسیکو کی ریاست باجا کیلیفورنیا میں پیش آیا، جہاں اوزیل مارٹینز نامی شخص نے محبت کی خاطر اپنی گرل فرینڈ کی والدہ کی جان بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کر دیا، لیکن بدلے میں جو نوجوان کے ساتھ ہوا، وہ یقیناً قابل افسوس تھا، محبوبہ احسان کا بدلہ یوں اترا کہ اسے ایک ماہ کے اندر ہی چھوڑ دیا اور کسی اور سے شادی کرلی۔

Image Source: Screengrab

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق اوزیل مارٹینز جو پیشے کے اعتبار سے ایک استاد ہے، انہوں نے چند روز قبل ویڈیو شئیرنگ موبائل ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا اور انکشاف کیا کہ اس نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ تھا تاہم آپریشن کے محض ایک ماہ بعد گرل فرینڈ نے اسے چھوڑ کر کسی اور سے شادی کر لی۔

Image Source: Screengrab

اس حوالے سے اوزیل مارٹینز ایک اور ویڈیو پیغام شئیر کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ دراصل وہ ٹھیک ہیں، اگرچے وہ اور سابقہ گرل فرینڈ اب دوست نہیں ہیں لیکن پھر بھی ہم ایک دوسرے سے نفرت نہیں کرتے، البتہ انہوں نے دیگر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے تعلقات میں ایسی غلطی نہ کریں۔

Image Source: Screengrab

جوں ہی سوشل میڈیا پر اوزیل مارٹینز کی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، لوگوں کی جانب سے بڑی تعداد میں ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں بہترین اور سچی محبت کرنے والا انسان قرار دیا جا رہا ہے، اس کے برعکس مذکورہ لڑکی کو مفاد پرست اور بدلحاظ قرارد دیا گیا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں: عمار اور زینب نے کینسر کے باوجود محبت کے سفر کو ادھورا نہ چھوڑا

واضح رہے چند دنوں پہلے اسی طرح کا ایک واقعہ مصر میں پیش آیا تھا، جہاں کیک نامی نوجوان نے محبوبہ سے اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لئے محبوبہ کو اپنے تمام دانتوں کا ہار بناکر پیش کیا تھا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس واقعے کی تصویر کافی وائرل ہوئی جس میں لڑکے کو بغیر دانتوں والی مسکراہٹ کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

دراصل مصری نوجوان کو یہ حرکت کرنے کی نوبت اس لئے پیش آئی کہ اس کی محبوبہ نے اس کو دھوکہ دہی کرتے ہوئے پکڑ لیا تھا۔ نوجوان کو جب اپنی محبت کا یقین دلانے کے لئے کچھ اور نہ سوجھا تو اس نے اپنے تمام دانتوں کو نکلوایا اور اس کا ہار بناکر لیزا کو تحفہ کے طور پر پیش کردیا۔ نوجوان کی اس حرکت پر لیزا کو شدید غصہ آیا اور وہ اسے آئندہ بات نہ کرنے کا کہہ کر ریسٹورنٹ سے چلی گئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago