کوئی غلط سوال اور نہ ہی کوئی غلط کام کیا ہے، نادیہ خان

چند روز سے سوشل میڈیا پر مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ نادیہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے ان کے میک اپ کے بارے میں پوچھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان کا شرمیلا کی والدہ کے ساتھ موجود ہیں اور ان سے ان کے میک اپ کے بارے میں سوالات کر رہی ہیں جو کچھ لوگوں کو طنزیہ محسوس ہوئے۔

Image Source: Reviewit

مذکورہ ویڈیو میں سنا اور دیکھا جاسکتا ہے کہ نادیہ خان شرمیلا کی والدہ سے پوچھتی ہیں کہ انہوں نے اتنا پیارا میک اپ کرنا کس سے سیکھا جس پر انیسا فاروقی کہتی ہیں کہ شرمیلا سے سیکھا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے انیسہ فاروقی کے کپڑوں اور زیور کی بھی تعریف کی گئی، جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے بچپن سے ان چیزوں کا شوق ہے۔

بعدازاں اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کمنٹ کرتے ہوئے نادیہ خان کو ‘بے شرم’ قرار دیا ہے اور ان کی والدہ کا مذاق اڑانے کے لیے سائبر کرائم میں رپورٹ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Image Source: File

اس سلسلے میں اب اداکارہ نادیہ خان کا بھی موقف سامنے آگیا ہے، اداکارہ نے شرمیلہ فاروقی کو مخاطب کئے بغیر کہا کہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے، میں نے کوئی غلط سوال نہیں کیا اور نہ ہی میں نے کوئی غلط کام کیا ہے، ان سے اس لہجے میں بات ہرگز نہ کی جائے۔

Image Source: File

اداکارہ نادیہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو ڈیلیٹ کر دی ہے، اب جنہیں سائبر کرائم جانا ہے، اپنا شوق پورا کرلیں۔ ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ شرمیلہ کی باتوں پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتیں، لہذا اگر انہوں نے کچھ کہا تو بات مزید بڑھے گی اور معاملہ دوسرا رخ اختیار کرلے گا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان نے شوہر فیصل ممتاز کی حمایت میں بول پڑیں

واضح رہے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مارننگ شو ہوسٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس ویڈیو میں لوگوں کو نادیہ کا رویہ طنزیہ محسوس ہوا ہے ، اس لئے لوگوں کا ماننا ہے کہ انہیں اس قسم کی ویڈیو سے پہلے کئی بار سوچنے اور دوسروں کی عزت کا خیال رکھنے جیسے مشورے دئیے ہیں۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی کا شمار پاکستان کی نامور خاتون سیاست دانوں میں ہوتا ہے  جو  ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے سیاست میں ہیں۔ شرمیلا فاروقی کا تعلق ایک سیاسی گھرانے سے ہے۔ ان کے والد ایک مشہور سیاست دان تھے۔ وہ پارٹی کے آغاز سے ہی پاکستان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہیں۔ وہ سیاسی سرگر میوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور مختلف پوسٹوں پر تبصرے بھی کرتی رہتی ہیں۔ گزشتہ دنوں جب اقراء عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کی بیٹے کا ڈائپر اور کپڑے تبدیل کرنے کی تصویریں شیئر کیں اور بیٹے کی ذمہ داریوں میں ہاتھ بٹانے پر اپنے شوہر کو سراہا تو شرمیلا فاروقی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں فخرکرنے والی کوئی بات نہیں، بچے کی ذمہ داریاں بٹنا اچھے باپ کی پہچان ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago