موسم ِسرما کی 6 خاص سوغات کونسی ہیں؟


0

سرد ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوتے ہیں لوگ سردی سے بچنے کے لئے گرم کپڑوں کے ساتھ ساتھ اپنی غذا میں گرم مشروبات، میوہ جات اور گرم غذاؤں کا استعمال شروع کردیتے ہیں تاکہ جسم کو سردی کے اثرات سے محفوظ کرکے اس موسم کو بھرپور طریقے سے انجوائے کرسکیں۔چونکہ پاکستان میں سردیاں زیادہ طویل وقت کے لئے نہیں آتیں لہٰذا لوگ اس خاص موسم کی خاص سوغاتوں کو بنانے اور کھانے کا اہتمام بڑے ذوق وشوق سے کرتے ہیں کیونکہ یہ سوغاتیں سردیوں کا لطف دوبالا کردیتی ہیں، یہ خاص سوغاتیں کیا ہیں آئیے جانتے ہیں۔

گاجر کا حلوہ

Image Source: Unsplash

گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت مفید بھی ہے، اس حلوے کا سب سے اہم جز گاجر ہے، جو کہ وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن کے اور فائبر سے بھرپور سبزی ہے۔گاجروں میں موجود وٹامن اے بینائی کو بہتر کرتا ہے جبکہ اس کے حلوے میں شامل کیے جانے والے دودھ اور خشک میوہ جات سےجسم کو کیلشیئم، پروٹین اور اینٹی آکسائیڈنٹس بھی حاصل ہوتے ہیں۔

کشمیری چائے

کشمیری گلابی چائے کی ترکیب اردو میں....

دیکھا جائے تو کشمیر میں سردی کا موسم طویل ہوتا ہے اس لیے کشمیر کے لوگ اس چائے کو بہت زیادہ پیتے ہیں۔ پاکستان بھر میں کشمیری چائے بہت مشہور ہے بلکہ یہ شادی بیاہ کے مواقع پر بھی کھانے کے ساتھ رکھی جاتی ہے۔کشمیری چائے میں موجود ہر اجزا سبز چائے، الائچی ، لونگ ، بادام ، پستے اور دودھ کی اپنی اہمیت اور افادیت ہیں، اور جن لوگوں کو دودھ پسند نہیں ہوتا تو قہوے کی صورت میں بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

مچھلی

Image Source: Unsplash

سردی کے موسم میں ذائقے اور افادیت سے بھر پور غذا مچھلی کا استعمال لوگ بہت شوق سے کرتے ہیں۔مچھلی میں وافر مقدار میں سیلینیم پایا جاتا ہے ،یہ جز و مدافعتی نظام کو مضبوط کرنے میں اہم کردارادا کرتاہے۔ اس کے گوشت میں غذائیت بخش اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔اس میں موجود فاسفورس جسم کی نشوونما کے علاوہ دماغ کو توانائی بخشتی ہے، جس سے ذہانت تیز ہوتی ہے۔مچھلی کو وٹامن اے اور وٹامن ڈی کا خزانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ دونوں وٹامن جِلد، دانتوں اور ہڈیوں کے لیے اہم ہیں۔مچھلی میں وٹامن بی بھی کثرت سے پایا جاتا ہے۔یہ وٹامن لحمیات(پروٹین)کو ہضم کرنے اور اعصابی نظام کی خرابیاں اور کمزوریاں دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔اسے کھانے سے زکام اور کھانسی کو دور بھگانے میں مدد ملتی ہے۔اس لئے اس کا استعمال صرف سردیوں میں ہی نہیں بلکہ پورا سال ہی ہفتے میں ایک مرتبہ لازمی کھانی چاہیئے۔

مونگ پھلی

Image Source: Unsplash

مونگ پھلی صحت مند چربی، پروٹین اور فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔اس میں بہت سے وٹامنز پوٹاشیم، فاسفورس اور میگنیشیم پائے جاتے ہیں۔اگرچہ مونگ پھلی میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں لیکن یہ غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں اور ان میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

پائے

Image Source: Unsplash

پائے برصغیر کی بہترین اور سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش ہے اس کو پکنے میں کافی دیر لگتی ہے۔اس کا اصل مزہ اس میں شامل کیے گئے پائے کے گودے کا ہوتا ہے اور اسی سے جسم کو طاقت بھی ملتی ہے۔پائے، گائے کے بھی ہوتے ہیں اور بکرے کے بھی اب یہ کھانے والے پر ہوتا ہے کہ وہ کونسے پائے کھانے کو ترجیح دیتا ہے۔پائے اور اس کا سالن کھانے سے قوت مدافعت بہتر ہوتی ہے کیونکہ اس میں موجود فاسفورس دانتوں اور ہڈیوں کو طاقت فراہم کرتا ہے۔ اس سالن کو کھانے سے ہڈیوں کا درد بھی کم ہوتا ہے اور اس سے ہڈیاں مضبوط بھی ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں: سردیوں میں خشکی سے کیسے چھٹکارا پائیں؟

سوپ

Image Source: Unsplash

موسم سرما کا ذکر ہو اور جسم کو گرماہٹ دینے والی غذاؤں کی فہرست میں سوپ کا نام نہ شامل ہو یہ تو ممکن ہی نہیں ہے، یہ جلد ہضم ہونے والی غذا ہے۔سوپ افادیت کے لحاظ سے لاجواب ہے، بلکہ یہ نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے بھی کار آمد ہے۔ ویسے تو مرغی اور بکرے کا سوپ بے حد مفید ہے لیکن سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بھی انتہائی لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے۔اسی لیے سوپ میں وٹامنز، معدنیات ، ریشہ اور پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو اسے ایک مکمل، طاقتور اور توانائی فراہم کرنے والی غذا بناتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

What's Your Reaction?

hate hate
1
hate
confused confused
1
confused
fail fail
1
fail
fun fun
0
fun
geeky geeky
0
geeky
love love
1
love
lol lol
0
lol
omg omg
1
omg
win win
0
win

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Choose A Format
Personality quiz
Series of questions that intends to reveal something about the personality
Trivia quiz
Series of questions with right and wrong answers that intends to check knowledge
Poll
Voting to make decisions or determine opinions
Story
Formatted Text with Embeds and Visuals
List
The Classic Internet Listicles
Countdown
The Classic Internet Countdowns
Open List
Submit your own item and vote up for the best submission
Ranked List
Upvote or downvote to decide the best list item
Meme
Upload your own images to make custom memes
Video
Youtube, Vimeo or Vine Embeds
Audio
Soundcloud or Mixcloud Embeds
Image
Photo or GIF
Gif
GIF format