مریم نواز کا شادی میں بیٹے کو 14 کروڑ کی گاڑی کا تحفہ دینے کی تردید


0

سوشل میڈیا پر چند روز سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے کی شادی سے متعلق خبر زیر گردش تھی کہ انہوں نے اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کو شادی میں ایک قیمتی ترین گاڑی تحفے میں دی ہے، جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے معاملے کی حقیقت بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر گزشتہ برس 22 اگست کو احتساب بیورو کے سابق سربراہ سیف الرحمن کی صاحبزادی عائشہ سیف خان کے ساتھ لندن میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب معروف ہوٹل لینیز بروگ میں منعقد کی گئی تھی۔ بعدازاں شادی کی دیگر تقریبات کا انعقاد دو ماہ قبل لاہور میں ہوئیں تھیں، جس کی خبروں میں کافی چرچہ بھی رہی تھی۔

Image Source: Instagram

اس دوران جہاں ایک تقریب میں مریم نواز نے جب اپنی آواز کا جادو جگایا کر تقریب میں موجود سبھی مہمانوں کو اپنی گائیکی سے متاثر کیا وہیں انہیں سوشل میڈیا پر بھی خوب پذیرائی ملی، ساتھ ہی جب پہنے اور اوڑھنے کی بات آتی ہے، تو مریم نواز کا فیشن سینز ہمشہ ہی چرچوں میں رہتا ہے، شادی کی تقریبات کی تصویریں آئیں تو دلہن سے زیادہ ساس کی خوبصورتی زیر بحث بنی تھی۔

Image Source: File

اس حوالے سے اب ایک بار پھر مریم نواز شریف بیٹے کی شادی کو لیکر ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، افواہیں زیر گردش ہیں کہ انہوں نے بیٹے کو شادی پر انتہائی مہنگا اور قیمتی تحفہ دیا ہے، جس پر مریم نواز نے جمعرات کو ٹوئیٹر پر پیغام جاری کیا اور تمام صارفین کو حقیقت سے آگاہ کیا۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کچھ خبروں کے اسکرین شارٹس شئیر کئے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیٹے کو شادی پر 14 کروڑ کی مرسیڈیز گاڑی تحفے میں دی ہے، جو پنجاب میں رجسٹر مہنگی ترین گاڑی ہے۔

مریم نواز نے ان تمام خبروں کو مسترد کر دیا اور لکھا کہ یہ جھوٹ سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا یے، یہ مایوس کن ہے کہ بڑے نام والے اکاؤنٹس میں جعلی خبر کو بغیر تصدیق کے پھیلایا جا رہا ہے۔

اس سے قبل جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کو لیکر تنقید پر مریم نواز نے ٹوئٹ بھی کیا تھا، جس میں نے کہا تھا کہ میرے بیٹے کی شادی نجی اور خاندان کا معاملہ ہے۔ لہذا وہ تمام ماؤں کی طرح، سیاسی تبصروں کی طرف راغب کیے بغیر اس موقع کو منانے کے موقع کی مستحق ہیں۔ چنانچہ” مسلم لیگ ن کی رہنما نے اپنے خاندان کے نجی معاملات کہ رازداری کی بھی درخواست کی۔ “میں میڈیا اور باقی سب سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتی ہیں کہ وہ خاندان کے رازداری کے حق میں احترام کریں۔

واضح رہے یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ مریم نواز کو مہنگے تحائف، کپڑے وغیرہ کو لیکر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس سے قبل انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کے موقعے پر اپنے سبز جوڑے کے ساتھ انٹرنیشنل برانڈ منولو بلہینک کے مشہور قیمتی جوتے“ گرین ساٹن جیول بکلے مولز” کا چناؤ کیا تھا۔ منولو بلہینک کی ویب سائٹ پر ان جوتوں کی مالیت 1،315 ڈالرز درج تھی، جو اس وقت کے (دو لاکھ ستتر ہزار ) پاکستانی روپے بنتی تھی۔ منولو بلہینک کا شمار دنیا کے ایک اعلی درجے کی انٹرنیشنل کمپنی میں ہوتا ہے، اس لیکر انہیں سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *