مریم انصاری کی شادی میں صبور علی کا موڈ کیوں خراب ہوا؟

اداکار علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری کا نکاح رواں سال فروری میں سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان سے ہوا تھا اب حال ہی میں ان دونوں کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ پہلے ان کی ’شیندی‘ کی تقریب ہوئی، پھر ان کا استقبالیہ ہوا جس میں وہ اویس خان کے ہمراہ رخصت ہو گئیں۔

اس جوڑے کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ مریم کی شادی پر ان کی بھابی صبور بھی کافی خوش نظر آئیں اور ہر ایونٹ کو انہوں نے خوب انجوائے بھی کیا لیکن ان کی ایک ڈانس کی ویڈیو نے مداحوں کی خوب توجہ حاصل کی جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔

Image Source: Instagram

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی اپنے منگیتر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے اچانک غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ڈانس کرنا بھی چھوڑ دیا، ویڈیو کے وائرل ہونے پر انٹرنیٹ صارفین اپنا تبصرہ پیش کرنے لگے کہ اس جوڑی میں لڑائی ہوگئی ہے۔ اس وائرل ویڈیو پر صبور علی نے ردِعمل دیتے ہوئے ایک انسٹا اسٹوری اپلوڈ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کہ وہ اور علی انصاری ڈانس کرتے ہوئے ارد گرد موجود لوگوں کی جانب سے بغیر پوچھے ویڈیو بنائے جانے پر پریشان تھے، وہ دونوں ہی اچھا محسوس نہیں کر رہے تھے۔

Image Source: Instagram

صبور علی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ہے کہ مگر اس صورتحال کے باوجود ہم دونوں نے بہت انجوائے کیا، آپ سب کے پیار اور احساس کرنے کا شکریہ۔

یاد رہے کہ اداکارعلی انصاری اور اداکارہ مشال خان کے درمیان ہونے والی دوستی پیار میں بدل گئی تھی اور دونوں فنکاروں کا بیشتر وقت ایک ساتھ گزرتا تھا بلکہ دونوں بہت سی تقریبات میں بھی اکٹھے ہی شرکت کرتے تھے۔ تاہم اداکارہ مشال خان اور علی انصاری کے درمیان یہ دوستی ختم ہوگئی اور گزشتہ برس دونوں علیحدہ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سجل سے موزانہ ٹھیک ہے لیکن مقابلہ نہیں، اداکارہ صبور علی

تاہم پچھلے سال انسٹاگرام پر صبور علی نے علی انصاری کے ہمراہ گلے میں ہار ڈالے ایک تصویر اپ لوڈ کی جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا “بات پکی”۔ صبور علی نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا کہ فیملی کی نیک تمناوؤں کے ساتھ میں ایک حیرت انگیز شخص کے ساتھ زندگی کا نیا سفر شروع کرنے جارہی ہوں، الحمداللہ۔

دوسری طرف ، اداکارعلی انصاری نے بھی انسٹاگرام پر صبور علی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ “بات پکی” اس وقت میرے ملے جلے جذبات ہیں لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ میں خوش ہوں۔ علی انصاری نے صبور علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ زندگی میں اب کبھی آ پ کو کوئی سفر تنہا نہیں کرنا پڑے گا۔شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے جوڑے کے لیے مبارکباد اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago