بھارت: یوٹیوب ویڈیوز کی مدد سے شوہر کی بیوی کی ڈیلیوری کرانے کوشش

کہتے ہیں بچے کی پیدائش کے وقت کفن عورت کے پہلو میں رکھا ہوا ہوتا ہے، اگر ماضی ہی کی بات کی جائے تو افسوس کے ساتھ بچوں کی پیدائش کے دوران خواتین کی اموات کا تناسب بہت زیادہ تھا تاہم سائنس کی ترقی کے بعد اس تناسب میں واضح کمی آئی ہے، البتہ گاؤں دیہات میں جہاں آج بھی دائیوں کی خدمات لی جاتی ہیں وہیں حال ہی میں ایک حیرت کن خبر سامنے آئی، جس میں ایک شخص کی جانب سے بیوی کی ڈیلیوری کے لئے یوٹیوب ویڈیوز کا سراہا لیا۔

تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں رونما ہوا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی کی مدد کرنے کی کوشش کی، جب وہ یوٹیوب ویڈیوز کی نگرانی میں گھر میں بچے کو جنم دے رہی تھی۔ جی ہاں آپ نے ٹھیک سنا، مذکورہ شخص نے سوچا کہ یہ یوٹیوب سے سیکھنے یا پرفارم کرنے کے لیے کسی دوسرے پیشہ کی طرح ہوسکتا ہے۔

جس لمحے اس نے یہ کرنا شروع کیا چیزیں ہاتھ سے نکل گئیں اور ایک مردہ بچے کی پیدائش ہوئی۔ واقعہ کے سامنے آنے کے فوراً بعد، تمل ناڈو کے رانی پیٹ ضلع میں محکمہ صحت نے مزکورہ شخص کے خلاف شکایت درج کرلی ہے۔

لوک ناتھن ایک 32 سالہ شخص جو ضلع کے نیملی کے قریب پاناپکم میں ایک جنرل اسٹور کا مالک ہے، اس نے اپنی بیوی گومتی (28) کی مدد کے لیے بچے کی پیدائش کے طریقہ کار کو انجام دینے کے لیے پوری یوٹیوب ویڈیو دیکھی تھی۔

بعدازاں نتیجہ یہ نکلا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا اور بیوی نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، بیوی کی حالت تاحال خراب ہے۔ نیملی پولیس کے مطابق، “وہ انکوائری کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔

اس موقع پر خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ ڈیلیوری گومتی کی اجازت سے کی گئی تھی، لوک ناتھن کی طرف سے کچھ غلط نہیں تھا، لہذا ہم نے ابھی تک کسی کو کیس میں نامرد نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب نیملی پولیس اسٹیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہم انکوائری کر رہے ہیں، اس کے نتائج کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی۔

Image Source: Times of India

پولیس نے مزید کہا کہ “خاتون کو 13 دسمبر کو بچے کو جنم دینا تھا۔ 18 دسمبر کو، اسے درد زہ کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ہسپتال جانے کے بجائے، لوک ناتھن نے گھر پر بچے کی پیدائش میں مدد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس میں اس نے اپنی بہن گیتا کی مدد لی اور انہوں نے یوٹیوب ویڈیوز بھی دیکھے۔ ایک طویل جدوجہد کے بعد، بیوی گومتی نے ایک مردہ بچے کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں: موٹر سائیکل اور اسمارٹ فون: والدین نے ننھی کلی کو فروخت کردیا

بیوی کی ڈیلیوری کے بعد بہت زیادہ خون بہہ رہا تھا، اس لیے اس کا شوہر اسے قریب کے ایک پرائمری ہیلتھ سنٹر لے گیا، جہاں سے انہیں ویلور کے سرکاری اسپتال بھیج دیا گیا۔


واضح رہے کچھ عرصہ قبل امریکی ریاست پنسلوانیا میں بھی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا تھا،جس میں 29 سالہ آسٹن اسٹیونس نامی شخص نے اپنی دس ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کی وجہ سے وہ دم توڑ گئی۔ ملزم آسٹن اسٹیونس کی طرف سے پولیس کو اس واقعے کی ایک گھنٹہ بعد اطلاع دی گئی۔ دوران تفتیش یہ بھی پتہ چلا کہ 3 اکتوبر 2020 کو آسٹن اسٹیونس نے اپنی بیٹی زاراسکریگس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ، جب بچی کی حالت تشویشناک ہوگئی تو اس نے بچی کی حالت کے بارے میں جاننے کے لیے “گوگل “پر مختلف سوالات لکھ کر سرچنگ کی، اس نے لکھا کہ اگر بچے سانس نہ لے رہے ہوں تو اس کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟ اگر کوئی بچہ جان سے چلا جائے تو کیسے پتہ چلے گا ؟ اور اس حوالے سے دو خواتین کے ساتھ سوشل میڈیا پر چیٹ بھی کی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

3 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

5 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

7 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

2 weeks ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago