ملکہ الزبتھ 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، چارلس ملک کے نئے بادشاہ بن گئے


0

برطانیہ میں سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ شاہی محل نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کی تصدیق کی۔ ان کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن جائیں گے جبکہ ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکہ کے انتقال کا اعلان بکنگھم پیلس کی جانب سے ایک بیان میں کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’آج دوپہر ملکہ الزبتھ سکاٹ لینڈ میں واقع بیلموریل پیلس میں انتقال کر گئیں’۔برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملکہ گزشتہ سال اکتوبر سے صحت کے مسائل سے دوچار تھیں، انہیں چلنے اور کھڑے ہونے میں مشکلات درپیش تھیں۔

Image Source: File

ملکہ الزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ 1947 میں ان کی شادی شہزادے فلپ کے ساتھ ہوئی، جن سے 4 بچے ہیں۔ ملکہ الزبتھ 1952 میں تحت نشین ہوئیں اور اس دوران انہوں نے کئی سماجی تبدیلیاں دیکھیں۔ ملکہ کو سب سے زیادہ عرصے تک حکمرانی کا اعزاز بھی اسی سال حاصل ہوا تھا، 6 فروری کو ان کی تخت نشینی کے 70 سال مکمل ہوئے تھے۔

Image Source: File

دنیا بھر لوگوں کی بہت بڑی تعداد ملکہ برطانیہ کو پہنچاتی ہے، وہ اپنی پلاٹینم جوبلی سال میں تھیں، انہوں نے اپنے والد کنگ جارج ششم کی جانشینی کے 70 سال مکمل کرلیے تھے۔ بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا شمار دنیا کی امیر ترین سربراہان مملکت میں ہوتا تھا، ان کی ذاتی دولت 50 کروڑ ڈالر تھی جو اب بادشاہ چارلس کو تفویض کردی جائے گی۔

Image Source: File

آنجہانی ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی، ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گا اور پھر ریلوے اسٹیشن سے  تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ملکہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دن قومی تعطیل ہوگی، ملکہ کو سپرد خاک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک، بینکس اور دیگر تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔ان کے انتقال پر دنیا بھر کے رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ملکہ برطانیہ کی 96ویں سالگرہ پر ‘باربی ڈول’ کا نیا ایڈیشن متعارف

یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے دو مرتبہ پاکستان کا دورہ کیا، پہلا دورہ 1961ء جبکہ دوسرا 1997ء میں کیا۔ یکم سے 16 فروری 1961ء تک کے دورے میں وہ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں جہاں انہوں نے کراچی، پشاور، کوئٹہ، لاہور اور شمالی علاقہ جات کا دورہ کیا تھا۔ملکہ برطانیہ نے دوسرا اور آخری دورہ پاکستان کی آزادی کے 50 سال مکمل ہونے پر اکتوبر 1997ء میں کیا تھا، اس دورے میں ملکہ الزبتھ کے لیے شاہی ضیافت کا بھی اہتمام کیا گیا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *