قرآن پاک کی وہ پانچ معجزاتی آیات جنہوں نے کورین یوٹوبر کو مسلمان کردیا


0

عیسائی مذہب کو چھوڑ کر اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریا کے سابق گلوکار کم داؤد نے قرآن مجید کی ان پانچ قرآنی آیات کے بارے میں بتایا ہے جن کے مطالعے نے ان کی زندگی تبدیل کردی۔ یہ قرآن مجید کی وہ پانچ آیات ہیں جن کو ترجمے کے ساتھ پڑھنے کے بعد وہ مسلمان ہوئے اور دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔

کورین یوٹیوبر کم داؤد کو مذہب کی تبدیلی کے دوران جذباتی اور ذہنی طور پر کافی مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ چنانچہ ان حالات میں مطالعہ قرآن پاک سے ناصرف ان کو سکون حاصل ہوا بلکہ ان افسردگی بھی دور ہوئی۔

Image Source: Instagram

اللہ ہر جگہ ہمارے ساتھ ہے (57:4)
کم داؤد کے مطابق یہ آیت ان کی پسندیدہ ہے کیونکہ ان کی افسردگی کی سب سے بڑی وجہ تنہائی تھی۔ کم داؤد کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات کا خوف تھا کہ جن لوگوں سے مجھے پیار ہے وہ ایک دن مجھے چھوڑ دیں گے۔ پھر مجھے یہ آیت قرآن پاک میں ملی اور مجھے ایسا لگا جیسے میری زندگی میں کوئی روشنی چمک اٹھی ہو، وہ جس نے مجھے پیدا کیا وہ جو مجھ سے پیار کرتا ہے، وہ ہمیشہ مجھے دیکھتا ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ ہوتا ہے، وہ مجھے کبھی اکیلا نہیں چھوڑتا۔

میں نے اس آیت کو پڑھنے کے بعد بہت سکون محسوس کیا اور اللہ کا شکر گزار بھی ہوا اور میں خالق حقیقی کی طرف سے اپنے لئے چنے گئے سفر کو قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں ،میں کبھی تنہا نہیں ہوتا کیونکہ اللہ ہمیشہ میری رہنمائی کرنے کے لئے میرے ساتھ ہوتا ہے۔

Image Source: Instagram

نااُمید اور مایوس نہ ہو (3:139)
مشکل وقت میں یہ آیت ان کے لئے حوصلہ بن گئی جب انہیں ایسا محسوس ہوتا تھا کہ زندگی کا خاتمہ ہر چیز کو آسان کردے گا۔ مشکل صورتحال میں اس آیت نے میری مدد کی اور مشکلات میں خود پر قابو پانا سکھایا اس کے بعد میں نے سوچا کہ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ فکر نہیں کرو خوش رہو. اور میں نے ہر دن اللہ سے دعائیں کیں حالانکہ میں مسلمان نہیں تھا۔ تب سے میری زندگی میں سب کچھ ایک معجزہ کی طرح ٹھیک ہوتا چلا گیااور یہی میرے یقین ہے کہ یہ ایک وجہ ہے۔

Image Source: Twitter

اللہ کسی جان پر اس کی برداشت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا (2:286)
اللہ ہمیں ہماری برداشت سے زیادہ آزمائشوں میں نہیں ڈالتا بلکہ اللہ تو ہمیں ان آزمائشوں پر قابو پانے کی توفیق دیتا ہے۔ دو سال پہلے ، میرے والد کی ملازمت ختم ہوگئی، میرا بھائی بیمار تھا اور میری بہن بہت چھوٹی تھی۔ ان سب کے ساتھ بہت سی ذاتی پریشانی بھی تھی لیکن میں نے ان تمام مشکلات میں ہار نہیں مانی۔ میں جانتا تھا کہ اللہ مجھے صرف وہ مشکلات دیتا ہے جو میں برداشت کرسکتا ہوں اور دن میں 12 گھنٹے کام کرنا شروع کیا اور اسکول میں سوتا تھا اس دوران یوٹیوب پر چینل کا بھی آغاز کیا، میں نے وہی کیا جو میں کرسکتا تھا اور جب میں نے ان تمام مسائل پر قابو پالیاتو مجھے یقین ہوگیا کہ میں ایک مضبوط انسان بن گیا ہوں۔ مطالعہ قرآن مجید نے مجھے بہت ہمت عطا کی۔

ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے (94:6)
یوٹیوبر کم داؤد کا ماننا ہے کہ زندگی ایک رولر کوسٹر کی طرح ہے ،جس میں بہت سے اتار چڑھاؤ ہیں اور یہی چیز ہماری زندگی کو خوبصورت بناتی ہے۔ چاہے زندگی میں کتنی ہی مشکل کیوں نہ سفر کتنا ہی کٹھن ہو یہ وقت بدلتا ضرور ہے۔ ہم ہر لمحہ ہر گھڑی اللہ کی نظروں میں ہیں اور وہ ہر حالات میں ہمیں نوزاتا ہے۔

اللہ بہتر منصوبہ ساز ہے (8:30)
کم داؤد کا کہنا ہے کہ اس آیت نے مجھے مسلمان کردیا۔میں نے سوچا کہ میں اپنی زندگی کا بہترین منصوبہ ساز ہوں۔ میں نے منصوبہ بنایا اور میں نے کامیابی حاصل کی۔ لہٰذا میں نے بہت سی چیزوں کی منصوبہ بندی کی لیکن جب میں ناکام ہوا تو میں افسردہ ہوگیا۔

پھر اس آیت کو پڑھنے سے مجھے یہ احساس ہوا کہ اللہ نے پہلے ہی میرے لئے منصوبے بنائے ہوئے ہیں اگرچہ کہ میں اپنے ذاتی اہداف یا خواہشات کو حاصل نہیں کرسکا لیکن مجھے اس پر غمگین ہونے کی ضرورت نہیں ، اس یقین نے میرے دل کو پُرسکون کردیا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر میری نیت صاف ہے اور مجھے اللہ پر اعتماد ہے تو بیشک وہ ہی میری رہنمائی کرے گا اس لئے مجھے خود پر بوجھ ڈالنے کی ضرورت نہیں ۔قرآن مجید کو سمجھنے سے آپ کی زندگی آسان ہوتی ہے اور یہ واقعتاً سلامتی کا دین ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق گلوکار اور یوٹیوب اسٹار جے کم نے دو برس قبل اعلان کیا تھا کہ وہ اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کررہے ہیں جس کے بعد انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ عید منائی اور اسلام میں موسیقی کو حرام قرار دیے جانے کے حوالے سے ویڈیو بنا کر بھی شیئر کی تھی۔ بعد ازاں ، کم جونگ نے ایک اور ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کی ایک مسجد میں موجود تھے اور وہاں کلمۂ شہادت پڑھ کر مسلمان ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے مسلمان ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا اور اپنا نام جے کم سے تبدیل کر کے داؤد کم رکھا اور ان کے بعد ان کی اہلیہ بھی دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں تھیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *