کیا آپ جانتے ہیں کہ مختلف ‘خوف’ ہماری شخصیت میں چھپی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں؟


-1

خوف ایک ایسی علامت ہے جو ہر انسان میں موجود ہوتی ہے جبھی ہم سب کو کسی نہ کسی چیز سے ڈر ضرور محسوس ہوتا ہے۔ چاہے ہم کتنے بہادر ہوں اور چیلنجز کا سامنا کرتے ہوں تب بھی ہم کسی نہ کسی ایک چیز سے ڈرتے ہیں۔ لیکن اب ہمیں اپنے اس خوف کو دوسروں سے چھپانے یا اس پر شرمندہ ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ نفسیات کہتی ہے کہ آپ کا ہر خوف آپ کے بارے میں ایک ‘خوبی’ کو بیان کرتا ہے۔ یہاں ہم کچھ ایسے ہی خوفوں کا ذکر کرینگے جو آپ میں چھپی خوبیوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

ُبلندی کا خوف

Image Source: Unsplash

اگر آپ کو بلند جگہ پر جانے کا ڈر ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی جڑوں سے مضبوطی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اپنے حالات پر بہتر طریقے سے قابو پانا جانتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ اپ ذہین اور حساس بھی ہیں۔

اندھیرے کا خوف

Image Source: Unsplash

اندھیرے کا مطلب ہے کہ آپ دیکھنے سے قاصر ہیں یہ ہماری حواس خمسہ میں سے ایک ہے جب آپ دیکھ نہیں سکتے ہیں تو آپ یہ سوچنے پر مجبور ہوجاتے ہیں کہ اب کچھ غلط ہوسکتا ہے  اور یہ آپ کو غیر متوقع واقعات کا شکار بنا دیتا ہے۔ اگر آپ کو بھی اندھیرے کا ڈر ہے تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ کی تخیلاتی قوت بہت زیادہ ہے۔ جب بھی آپ کو خالی جگہ دی جائے تو آپ کا ذہن مختلف تخیلاتی تصاویر بناسکتا ہے اور آپ کو خوفزدہ کرسکتا ہے۔

تنہا رہنے کا خوف

Image Source: Unsplash

بہت سے لوگ اکیلے رہنے سے ڈرتے ہیں،ان کے اندر اس بات کا ڈر ہوتا ہے کہ انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے یا انہیں پیار نہیں دیا جارہا ہے۔ ایسے لوگ زیادہ تر زندہ دل ہوتے ہیں اور انہیں ہجوم میں رہنا، پارٹیز کرنا اور ملنا جلنا پسند ہوتا ہے اس قسم کے لوگ درحقیقت محفلوں کی جان ہوتے ہیں۔

ہجوم کا خوف

Image Source: Unsplash

اگر آپ کو ایسی جگہیں پسند نہیں ہیں جہاں زیادہ لوگ ہوں تو اس کا مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ آپ خود کی قدر کرنے والے ہیں اور تنہائی پسند ہیں لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ کو لوگ پسند نہیں ہیں۔ آپ صرف ان لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرسکتے ہیں جن پرآپ کو اعتماد ہے۔

سانپوں کا خوف

Image Source: Unsplash

سانپ وہ جانور ہےجو تاریخ میں خوف کے لئے مشہور ہیں۔اگر آپ سانپوں سے ڈرتے ہیں تو آپ کی حفاظتی جبلت مضبوط ہے اور آپ دوسروں کے لئے مشکل میں کھڑے ہونے کا رحجان رکھتے ہیں۔

خون کا خوف

Image Source: Unsplash

خون کا خوف رکھنے کا مطلب یہ ہے کہ خطرے کے متعلق آپ کی حس بہت تیزی سے کام کرتی ہے اگر آپ کو خون کا خوف ہے اور آپ خون کو دیکھ کر فوری طور پر اچھلتے ہیں یا بیہوش ہوجاتے ہیں تو آپ پرسکون اور حفاظت کرنے والی طبیعت کے مالک ہیں کیونکہ آپ خون کو کسی بھی خطرے یا غلط چیز سے جوڑتے ہیں۔

ہجوم میں بولنے کا خوف

Image Source: Unsplash

اگر آپ کو ہجوم میں بولنے کا خوف ہے تو یہ بہت سی مختلف چیزوں کی نشاندہی کرتا ہے۔آپ میں خود اعتمادی کی کمی ہے ، آپ کو اپنے کام کے لئے دوسروں کی منظوری چاہئے اور اپ کو اپنی کوششوں میں ناکامی کی توقع ہے آپ ہجوم میں فیصلہ کرنے سے ڈرتے ہیں۔ لیکن یہ ڈر ایک خوبی کی جانب بھی اشارہ کرتاہے وہ ہےکامل بننا یا پرفیکشنسٹ ہونا یعنی آپ اپنے کام میں پرفیکشن چاہتے ہیں اور غلطی یا غلط فیصلے کے لئے آپ کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

جراثیم کا خوف

Image Source: Unsplash

اگر آپ کو جراثیم سے متاثر ہونے کا ڈر پریشان کیے رہتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ حفظان صحت کی بہترین سطحوں کے بارے میں زیادہ فکر مند رہتے ہیں۔ اس لئے آپ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہمیشہ فکرمند رہتے ہیں اور ہمیشہ منظم رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

-1

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *