کیا آپ جانتے ہیں سونیا حسین کو پہلے کمرشل پر کتنا معاوضہ ملا تھا؟


0

اداکارہ سونیا حسین اپنی بے مثال خوبصورتی اور منفرد ایکٹینگ کے باعث شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔ چند ماہ پہلے ان کی فلم ٹچ بٹن ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے فرحان سعید، ایمان علی اور فیروز خان کے ساتھ کام کیا اور خوب داد سمیٹی۔

حال ہی میں اداکارہ سونیا حسین نے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کی شروعات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بطور ماڈل پہلے کمرشل کے لئے 1 لاکھ روپے تنخواہ ملی تھی۔

Image Source: Instagram

اس موقع پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہیں پہلا کمرشل ملا اس وقت ان کے بال بہت  لمبے تھے ان سے کہا گیا کہ انہیں ایک شاٹ میں لمبے جبکہ دوسرے شاٹ میں بال کٹوا کر چھوٹے کرنے ہوں گے۔

Image Source: Instagram

انہوں نے اس کے لئے فوری حامی بھرلی اور بال کٹوا لیے کیونکہ انہیں اس کمرشل کے لئے 1 لاکھ روپے ادا کئے گئے تھے جو اس وقت کی ایک بہت بڑی رقم تھی۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کے گھر والے خاص طور پر ان کے والد چھوٹے بالوں میں انہیں دیکھ کر حیران ہوگئے کیونکہ ان کے والد سونیا کے لمبے بال بہت پسند تھے مگر وہ خوش تھیں کیونکہ ان کے لئے لمبے بال سنبھالنا مشکل ہوتا تھا اور انہیں پہلے کمرشل پر 1 لاکھ روپے کی بڑی رقم ملنے کی بھی بےحد خوشی تھی۔

واضح رہے کہ فلم ٹچ بٹن کی تشہیر کے دوران سونیا حسین کہیں نظر نہیں آئیں تھیں اور اُن کی عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دیا تھ۔ دراصل سونیا حسین کی جانب سے فلم کی پروڈیوسر عروہ حسین کو عدم ادائیگی کی وجہ سے ہرجانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے عروہ حسین کو فلم میں کام کرنے کا معاوضہ نہ دینے پر 50 لاکھ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوایا دیا۔ اداکارہ کے مطابق فلم کی شوٹنگ کو مکمل ہوئے دو سال گزر گئے لیکن انہیں تاحال معاوضہ نہیں ملا، جس وجہ سے وہ ذہنی پریشانی کا بھی شکار رہی ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے عروہ حسین کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

تاہم اس معاملے پر عروہ حسین کا موقف یہ ہے کہ انہیں سونیا حسین کی جانب سے نوٹس بھجوائے جانے کوئی علم نہیں اور یہ کہ انہیں یقین ہے کہ سونیا حسین غلط فہمی کا شکار ہوئی ہوں گی، جس سے وہ آپس میں مل کر حل کرلیں گی۔

مزید برآں، سونیا بہت جلد نئی فلم ‘دادل’ میں ایک باکسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔اسی حوالے سے گزشتہ دنوں اداکارہ نے فلم سے اپنی پہلی جھلک جاری کرتے ہوئے لکھا کہ میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں ہوں، میں وہ ہمت ہوں جس کا زندگی نےشاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ‘بسم اللہ’ گینگسٹر کرائم تھرلر فلم دادل سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میری پیشکش لیاری سے تعلق رکھنے والی ابھرنے کی قوت سے مالامال اور ہمت کی حقیقی عکاس جنگجو کی کہانی، آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔یہ فلم لیاری کی مشہور باہمت باکسر حیا بلوچ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔اس فلم کے ہدایت کار اور مصنف ابوعلیحہ ہیں، نیہا لاج کی پیشکش یہ فلم عید الفطر پر دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ سونیا حسین نے فریال محمود کیساتھ تنازعے کی وجہ بتادی

یاد رہے کہ 2018 میں سونیا حسین کا ڈرامہ ‘ایسی ہے  تنہائی’ کو ٹاپ ٹین بہترین ڈراموں کی فہرست میں شمار کیا گیا تھا، اس ڈرامے کی کہانی سوشل میڈیا کے جرائم پر مبنی تھی جس میں دیکھایا گیا تھا کس طرح معاشرے کی کالی بھیڑیں معصوم خواتین کی زندگیوں سے کھیلتی ہیں۔ناظرین نے اس ڈرامہ کی کہانی کو ہماری نوجوان نسل کی آنکھیں کھولنے کے لیے بہترین سبق قرار دیا تھا، جبکہ کاسٹ نے اپنے کرداروں کو باخوبی ادا کیا جس سے ڈرامے کے تجسس میں اور زیادہ اضافہ ہوا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *