
کھیرا نہ صرف سلاد کو مزیدار بنادیتا ہے بلکہ ہمارے جسم و جاں کو فرحت بھی بخشتا ہے۔ کھیرے کو عموماً سبزی سمجھا جاتا ہے لیکن کھیرا ایک پھل ہے جو پھول سے بنتا ہے۔ ایک کھیرے میں صرف 15 سے 17 کیلوریز ہوتی ہیں تاہم اس میں جسم کو درکار دیگر تمام ضروری اجزاء کیلشیم، وٹامن سی، پوٹاشیم، سوڈیم، میگنیشیئم، میگانیز، فاسفورس،اور فلورائیڈ وغیرہ پائے جاتے ہیں جو شوگر، تھائیرائیڈ اور بلڈپریشر (بی پی) اور کئی دوسری بیماریوں کا علاج ہے۔ان فوائد کے علاوہ ہمارے چہرے کی تازگی اور شادابی کے لیے بھی کھیرے کا رس بے حد مفید ہے کیونکہ کھیرے کا رس چہرے پر لگانے سے جلد پر قدرتی تازگی اور خوبصورتی آتی ہے۔
لہٰذا، آج ہم آپ کو کھیرے کے فائدے بتا رہے ہیں جو آپ نے کبھی پہلے نہ سنے ہوں، انہیں جاننے کے بعد آپ بھی ان کو استعمال کرکے دیکھیں نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔
kheera khanay ke faidayکھیرا کھانے کے فائدے

کھیروں میں موجود ایک جز فیسٹین دماغ کی بہتر صحت میں کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ کھیروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور اس کی کمی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، یعنی اسے کھانا دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہے۔
بے وقت کی بھوک
کھیروں میں پانی کی زیادہ مقدار جلد پیٹ پھرنے میں مدد دیتی ہے، جس سے بے وقت کی بھوک کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ کھیرے چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں، تو یہ جسمانی چربی گھٹانے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔
دوپہر کی نیند اور سستی

دوپہر میں سستی کی وجہ سے نیند آنے لگتی ہے اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے اور جب تک سو نہ جائیں سکون نہیں آتا۔اس لئے آپ دوپہر میں کھانے کے بعد کھیرے کھالیں یہ سستی بھگانے میں بھی مدد دیتا ہے اور جسم کو طاقت بھی پہنچاتا ہے۔
دوران سفر قے اور جی گھبرانا

اکثر لوگوں کو سفر کے دوران قے اور جی گھبرانے کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے ان کو چاہیئے کہ وہ صرف ایک کھیرا اپنے ساتھ رکھ لیں اور جیسے ہی متلی ہونے لگے کھیرے کا ایک سلائس کھالیں یہ بہت اچھا فریشنر بھی ہے اور ریلیف بھی دیتا ہے
بالوں کی نشوونما

کھیروں میں موجود بی وٹامنز کھوپڑی اور بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس اور دیگر بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ قبل از وقت بالوں کی محرومی اور سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔
جلد کی ملائمت اور جگمگاہٹ

کھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلدی خارش اور ورم سے لڑنا بھی ممکن ہوجاتا ہے جبکہ جلد پر عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے۔
بیماریوں سے تحفظ

کھیرے میں اینٹی آکسیڈنٹس کی بڑی مقدار ہوتی ہے، جو کہ ایسے مالیکیولز ہوتے ہیں جو جسم میں آکسیڈینٹ نقصان کو روک سکتے ہیں۔ وہ آپ کو بیماری اور قبل از وقت بڑھاپے جیسے مسائل سے بچاتا ہے اس میں فری ریڈیکلز کی بڑی تعداد ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: گرمیوں میں روزانہ ایک کھیرا کھائیں اور اس کا اثر دیکھیں
یہ فری ریڈیکل دل کا نقصان، پھیپھڑوں کے مسائل، کینسر اور خود کار قوت مدافعت کے مسائل سے حفاظت کرتے ہی جب آپ روزانہ کی بنیاد پر کھیرا کھاتے ہیں، تو آپ اپنے اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار میں اضافہ کررہے ہوتے ہیں۔
0 Comments