کراچی میں راہگیر پر پالتو کتوں کا حملہ، مالک کے خلاف مقدمہ درج


0

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پالتو کتوں نے حملہ کرکے شہری کو بھنبھوڑ کر شدید زخمی کر دیا تاہم متاثرہ شہری نے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

شہر قائد میں گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کے بعد اب پالتو کتے بھی بے قابو ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 خیابان راحت وسحر میں دو پالتو کتوں نے ایڈوکیٹ مرزا اختر علی پر حملہ کرکے شدید زخمی کر دیا۔ اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جو کہ کافی وائرل بھی ہو رہی ہے ۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ملازم کتوں کو بغیر رسی ڈالے لے کر گھوم رہا تھے کہ اچانک دونوں کتوں سڑک پر واک کرتے ہوئے مرزا اختر علی پر حملہ آور ہوگئے۔ کم عمر نوجوان ملازم کتوں کو قابو نہ کرسکا جبکہ حملے کے بعد ملازمین کتوں کو لے جاتے ہیں لیکن زخمی شہری کو سڑک پر ہی چھوڑ جاتے ہیں۔

متاثرہ شہری کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا چار گھنٹے آپریشن ہوا کیونکہ کتوں کے حملہ سے اس کے بازو اور پسلیاں بری طرح متاثر ہوئیں تھیں۔

یہ واقعہ درخشاں تھانے کی حدود میں پیش آیا ،پولیس نے مرزا اختر علی کی مدعیت میں کتوں کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ مقدمے میں کتوں کے دو رکھ والوں فہد اور علی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فہد اور علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کتوں کے مالک نے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی ہے۔

دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن نے ساتھی وکیل مرزا اختر علی پر کتوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت سے واقعے کی مکمل انکوائری کرواکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور گھر سے پالتو کتا چرا کر فرار ہوگئے

اس سے قبل بھی شہر کراچی میں فیروزآباد کے علاقے میں ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ پیش آچکا ہے جس میں مالک اپنے 5 پالتو کتوں کو سڑک سے لیکر گزر رہا تھا کہ اچانک قریب سے جاتے بزرگ شہری پر کتوں نے حملہ کر دیا، جس سے بزرگ شہری لہولہان ہوگیا۔ کتوں کے مالک نے بزرگ شہری کو بچانے کی کوششیں کی مگر ناکام رہا زخمی بزرگ شہری دومنٹ تک سڑک پر ہی تڑپتا رہا تاہم متاثرہ شہری کو نجی اسپتال میں طبی امداد کے لیے لے جایا گیا۔

واضح رہے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 11 کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہے، جس میں دیکھا گیا تھا، غیرقانونی طور پر شیر کو گھر میں پالنے والے اسے سڑک پر ٹہلا رہے تھے کہ شیر نے اچانک وہاں پر موجود ایک 10 سالہ بچے پر حملہ کردیتا ہے، جس کے بعد گلی میں موجود افراد بچے کو شیر سے بچانے کی کوشش کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ بعدازاں بچے کو فوری طور اسپتال منتقل کیا جاتا ہے جبکہ افسوسناک واقعے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پولیس سیکیورٹی گارڈ سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *