کراچی میں چوری کی انوکھی واردات، چور گھر سے پالتو کتا چُرا کر فرار


0

شہر قائد میں چوری وڈکیتی کی وارداتیں کوئی نئی نہیں، اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے علاوہ یہ چور دن دھڑے گھروں میں گھس کر نقدی و قیمتی اشیاء لے اڑتے ہیں اور کسی کی پکڑ میں بھی نہیں آتے۔ لیکن گزشتہ دونوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چوروں نے ایسی انوکھی واردات کہ عقل بھی دنگ رہ گئی ، یہ چور گھر سے نقدی و قیمتی چرانے کے بجائے گھر سے اعلیٰ نسل کا کتا چوری کر کے بھاگ نکلے۔

اعلیٰ نسل کے پالتو کتے کی چوری کا یہ واقعہ گلستان جوہر کے بلاک 7 کی رہائشی نور جہاں لاشاری کے ساتھ پیش آیا، ان کے مطابق ، واردات والے دن ان کا ڈرائیور پالتو کتے “زوزو” کو باہر کی سیر کروانے لے جا رہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار تین لڑکے آئے اور ان کے کتے کو لے کر بھاگ نکلے ۔ بچوں کی طرح پلنے والے پالتو کتے زوزو کی جدائی میں اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔ اپنے چہیتے پالتو کتے کی چوری پر گھر کا ہر فردغم کی کیفیت میں مبتلا ہیں بلکہ اس کو یاد کر کے چھپ چھپ کر رو رہے ہیں۔

Image Source: Screengrab

تاہم علاقے میں نصب کیمرے میں چوری کی یہ واردات ریکارڈ ہوگئی ،اس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح دن دھڑے تین موٹر سائیکل سواروں میں سے ایک لڑکا موٹر سائیکل سے اترتا ہے اور بڑے ہی آرام سے زوزو کو اٹھا کر رفو چکر ہو جاتا ہے۔

Image Source: Screengrab

اس حوالے اے متعلقہ خاتون کا کہنا ہے کہ زوزو واردات والے دن باہر نہیں جانا چاہ رہا تھا اور انہوں نے ہی اسے باہر بھیجا۔ زوزو کی واپسی کے لئے اہل خانہ نے تیس ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے، اہل خانہ کہتے ہیں کہ بس ہمیں ہمارا زوزو ہمیں واپس لادیں۔

دوسری جانب ، زوزو کی چوری کا واقعہ علاقے کے پولیس اسٹیشن تک بھی پہنچ گیا اور پولیس بھی اس کی واپسی کے لئے الرٹ ہوگئی ہے ،اب اسے مالکان کا اثر ورسوخ کہیں یا انعام کی لالچ پولیس بھی زوزو کی تلاش میں اہل خانہ کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے اور امید ظاہر کی ہے جلد اسے ڈھونڈ نکلے گی۔ تاہم ، فی الحال اس کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے اور اہل خانہ اپنے زوزو کی راہ تک رہے ہیں۔

شہر قائد کے علاوہ لاہور میں تو کئی بار سوشل میڈیا پر خبریں ملتیں ہیں جس میں کوئی نہ کوئی شہری اپنے قیمتی کتے کے چوری ہونے کے خلاف کیمپین چلا رہا ہوتا ہے۔ گذشتہ مہینوں میں تین ایسے کتے چوری ہوئے جن کے مالکان نے ڈھونڈنے میں مدد دینے والوں کے لیے لاکھوں روپے انعام کا اعلان بھی کیا۔ جب کہ آخری چوری ہونے والی جرمن شیپرڈ کتیا سوزی ہے، جسے لاہور کے علاقے اعوان ٹاؤن سے چوری کیا گیا۔ سوزی کے مالک کے مطابق اسے دو موٹر سائیکل سواروں نے شام کے وقت گھر کے اندر سے چوری کیا۔

علاوہ ازیں ، گزشتہ دونوں مشہور پاپ سپر اسٹار لیڈی گاگا کے فلم کی شوٹنگ کے دوران دو کتے چور ہو گئے ہیں اور انہوں نے اپنے فرانسیسی کتوں کو ڈھونڈنے پر پانچ لاکھ ڈالر کے انعام کا اعلان کیا۔

Story Courtesy: Samaa TV


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *