بیوی نے شوہر کی زندگی بچانے کیلئے اپنا گردہ عطیہ کردیا،محبت کی انوکھی مثال


0

عموماً میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے کی خبریں اکثر سننے میں آتی رہتی ہیں ایسا میں اگر ان دونوں میں سے کسی ایک فرد کی جانب سے کوئی اچھی خبر سامنے آئے تو وہ ‘ٹھنڈی ہوا کا جھونکا’ ثابت ہوتی ہے۔بلکہ ایسی خبروں سے لوگوں کا اس بات پر اعتماد اور بڑھ جاتا ہے دنیا میں اچھائی ابھی بھی باقی ہے۔میاں بیوی کی محبت کی ایسی ہی ایک لازوال مثال کراچی کے ایک جوڑے نے بھی قائم کردی ہے۔

یہ کہانی ہے شہرقائد کے علاقے گلشن اقبال کے رہائشی 36 سال کے محمد عمر خان کی اپنی اہلیہ اسماء سراج سے بے انتہا چاہت یکطرفہ نہیں بلکہ اسماء حقیقتاً کچھ ایسا ہی کر گزری ہیں جو ہمیں سوہنی ماہیوال یا شیریں فرہاد کی عشقیہ داستانوں میں ملتا ہے۔ اسماء نے اپنے شریک حیات کی زندگی بچانے کے لیے ان کو اپنا ایک گردہ عطیہ کیا اور یہی نہیں بلکہ خود ڈونر بننے کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس کی تکمیل کے لیے انہوں نے دن رات دعائیں بھی کیں۔

Image Source: Screengrab

بی بی سی اردو کو انٹرویو میں اس جوڑے نے بتایا کہ کس طرح عمر کو ڈاکٹر نے گردہ لگوانے کا مشورہ دیا تو ان کی بیوی نے ان کا ساتھ دیا۔اسماء کہتی ہیں جب پتہ چلا کہ عمر کے گردے خراب ہیں تو میں نے انھیں بتانے کے بجائے اپنے بارے میں ریسرچ کی تاکہ ان کی مدد کرسکوں۔عمر اور میں کزن نہیں کوئی خونی رشتہ نہیں اس لیے گردہ میچ ہونے کا چانس نہ ہونے کے برابر تھا۔ عمر نے بتایا کہ جب ڈاکٹر نے آپریشن ہی آخری حل تجویز کیا تو میں بہت پریشان تھا کیونکہ بچوں کی بھی فکر تھی۔ یہ بھی خیال آرہا تھا کہ اگر ہم دونوں میاں بیوی ایک گردے پر جئیں گے تو آگے نجانے کیا ہو۔ مجھ سے پہلے اسماء کا آپریشن ہوا تو رونا آرہا تھا کہ پتہ نہیں اس کے ساتھ کیا ہورہا ہوگا”۔

Image Source: Screengrab

جب آئی سی یو میں اسماء کو اپنے ساتھ والے بیڈ پر دیکھا اور اس نے میری طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا تو میری جان میں جان آئی۔ اسپتال والے بھی ہمیں “لوبرڈذ” کہتے تھے۔ اس ایک واقعے نے ہماری زندگی بدل دی ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی اہمیت کا احساس دلایا ہے۔ اب یہ جوڑا ایک گردے کے ساتھ صحت مند زندگی گزاررہا ہے۔اسماء کے گردہ عطیہ کرنے کی وجہ سے اب سسرال میں ان کے لیے عزت اور پیار مزید بڑھ گیا ہے۔ وہ اب گردہ عطیہ کرنے کے حوالے سے لوگوں کو معلومات بھی فراہم کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میاں بیوی کی محبت کی ایسی ہی ایک اور مثال بھٹ شاہ کی رہائشی خاتون نے قائم کی ہے جنہوں نے اپنے شوہر کی جان بچانے کے لئے اپنا جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا۔جگر کی یہ کامیاب اور مفت پیوندکاری عبد القادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ خیرپور میں کی گئی۔ آپریشن کے بعد خاتون نے بتایا کہ شوہر کی جان کو خطرہ تھا، اور انہیں جگر کی ضرورت تھی۔ خاتون شوہر سے بے حد پیار کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ اپنے شوہر کی جان بچانے کے لیے خاتون نے اپنے ہی جگر کا ٹکرا شوہر کو دے دیا، مذکورہ ویڈیو میں خاتون کے چہرے پر مسکراہٹ تھی اور آنکھوں میں خوشی کے آنسو۔ خاتون کی کہانی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے ان کے اس اقدام کو بہت سراہا تھا۔

Courtesy: BBC


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *