بیوی نے آشنا کی محبت میں شوہر کو جوس میں زہر دے کر قتل کردیا تھا

دھوکا، ظلم، بربریت، سفاکی یا پھر کچھ اور کراچی میں بے رحم بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل، پولیس نے بلاآخر کئی ماہ کی کوششوں کے بعد کیس کی گتھی سلجھا دی اور کاروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو آشنا سمیت گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک انسانیت سوز واقعے میں بیوی نے آشنا کی مدد سے شوہر کو جوس میں زہر ملا کر قتل کردیا، واقعہ گزشتہ برس 29 جون کو پیش آیا تھا، بعدازاں رضوان نامی شہری نے مقدمہ درج کرایا تھا۔

Image Source: File

رضوان مقتول یوشاہ نامی نوجوان کے والد ہیں، جنہوں نے ایف آئی آر میں دعویٰ کیا تھا کہ 27 جون کو ان کے بیٹے یوشاہ اپنی اہلیہ وی آرین جنت کے ہمراہ گلشن اقبال میں واقع جوس سینٹر میں جوس پینے کیلئے گئے تھے جہاں پر جوس پینے کے بعد یوشاہ کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی، جس پر اسے فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ جس پر کیس کے مدعی اور مقتول کے والد نے بیٹے کو زہر دے کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

جس کے بعد پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کا آغاز کیا گیا، جس میں انتہائی حیران کن حقائق سامنے آئے، جس نے سب ہی کو حیران کرکے رکھ دیا۔

Image Source: Unsplash

ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کے مطابق دوران تفتیش اس کیس میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے، یوشاہ کی بیوی آرین جنت کی لاہور کے رہائشی سلمان سے ڈیڑھ سال قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دوستی ہوئی تھی جو آہستہ آہستہ عشق میں تبدیل ہوگئی اور دونوں نے ایک ہونے کیلئے یوشاہ کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا۔

اس سلسلے میں ملزم سلمان نے لاہور سے بذریعہ کوریئر سروس چاکلیٹ اور ایک عدد لیڈیز سینڈل ملزمہ کو کراچی بھجوائی، ملزم نے محبوبہ کو گفٹ کیے گئے سینڈل کی ہیل کے اندر زہر چھپا کر بھیجا تھا۔

Image Source: Unsplash

اس دوران ایک روز اہلیہ آرین جنت شوہر متوفی یوشاہ کو چالاکی سے اپنے شوہر کو فریش جوس پلانے گلشن اقبال میں واقع جوس سینٹر لے گئی اور دھوکے سے اس کے جوس میں آشنا کا بھیجا گیا زہر ملا دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

واضح رہے ایسا ہی ایک واقعہ کچھ عرصہ قبل لاہور کے علاقے مناواں پولیس اسٹیشن کی حدود میں بھی پیش آیا تھا، جہاں دو بچوں کی والدہ نے آشنا کے ہاتھوں شوہر کو قتل کروا دیا تھا، خاتون کے مطابق شوہر سے 12 سال قبل شادی ہوئی تھی جبکہ آشنا سے پچھلے 4 سال سے تعلقات تھے، آشنا نے خلع کے لئے زور دیا البتہ شوہر کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے باعث قاصر تھیں، جس پر آشنا نے ایک رات گھر میں سوئے ہوئے شوہر کو گولیاں مار دیں اور پھر وہ فرار ہوگیا۔ بعدازاں پولیس نے تحقیقات کے بعد دونوں کو گرفتار کرلیا تھا۔

یاد رہے چند ماہ قبل کراچی میں ایک ہولناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں ایک فلیٹ میں 65 سالہ سہیل نامی شخص کو بےدردی سے ناصرف قتل کر دیا تھا، بلکہ مقتول کے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے تھے.

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago