بولی ووڈ ہیروئین ایک فلم کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

ہولی ووڈ کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری بولی ووڈ دنیا کی دوسری بڑی فلمی صنعت مانی جاتی ہے۔ اس گلیمرس انڈسٹری میں دولت اور شہرت حاصل کرنا ہر اداکار کی خواہش ہے اور یہ مقام حاصل کرنے کے لئے ہر اداکار کو اپنا خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے۔ بولی ووڈ کی اسی مقبولیت کے پیش نظر اس نگری کے اداکار و اداکارائیں ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔

پنک ولا کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں بولی وڈ کی ایک فلم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مختلف ذرائع سے بات کرنے کے بعد یہ فہرست مرتب کی گئی۔

بھارتی فلموں میں سب سے زیادہ معاوضہ 15 کروڑ روپے کا ہے جس کا مطالبہ کرنے والی اداکارائیں دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ ہیں۔

Image Source: File

دوسرے نمبر پر اداکارہ کرینہ کپور اور کترینہ کیف کا نام آتا ہے جو کہ ایک فلم کے لئے 12 کروڑ معاوضہ لیتی ہیں۔

Image Source: File

اس کے بعد انوشکا شرما اور پریانکا چوپڑا ہیں جو اب بولی وڈ میں زیادہ سرگرم تو نہیں مگر ان کا معاوضہ 8 کروڑ روپے ہے جبکہ شردھا کپور 7 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

Image Source: File

اس کے بعد تاپسی پنو ہیں جن کا معاوضہ 5 کروڑ روپے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ودیا بالن اپنی ایک فلم کے لئے 4 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں۔

تیزی سے ابھرتی اداکارہ کیارا اڈوانی نے ایک نئی فلم جگ جگ جیو کے لیے ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیا جبکہ جیکولین فرنانڈس بھی ایک فلم کے لیے اتنا ہی معاوضہ لیتی ہیں۔

Image Source: Instagram

جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ دیشا پاٹنی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں جبکہ آخری نمبر پر اننیا پانڈے ہیں جو ایک فلم میں کام کرنے کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے لیتی ہیں۔

Image Source: File

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنگنا رناوٹ کا نام اس لیے فہرست کا حصہ نہیں کیونکہ ان کے معاوضے کے حوالے سے کافی متضاد دعوے سامنے آئے۔ اداکارہ کے قریبی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک فلم کے لیے 21 سے 25 کروڑ روپے لیتی ہیں مگر فلمی حلقوں کا اصرار تھا کہ ان کا معاوضہ 8 سے 9 کروڑ روپے ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ اداکارائیں اپنی کڑوڑوں کی آمدنی سے مختلف کاروبار سے بھی منسلک ہیں۔جیسکہ پریانکا چوپڑا کا نیو یارک میں سونا کے نام سے ایک ریستوران ہے جبکہ وہ ایک ڈیٹنگ ایپلیکیشن بمبل کی بانی بھی ہیں، اداکارہ کا اپنا ذاتی پروڈکشن ہاوس اور ہیئر کیئر لائن( بیوٹی سلون )بھی ہے۔ کترینا کیف کا اپنا میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی ‘ہے جبکہ وہ ایک اور میک اپ برانڈ کی شریک مالک بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا نک جوناس بولی ووڈ میں کام کریں گے؟ ارادے بتا دیئے

دپیکا پڈوکون ایک فیشن لائن کی مالک ہیں جبکہ اِن کا دنیا بھر میں مشہور متعدد برانڈز کے ساتھ بھی اشتراک ہے جن میں فیشن اور بیوٹی برانڈز شامل ہیں، دپیکا پڈوکون کپڑوں کے ایک برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس کی بھی مالک ہیں۔ انوشکا شرما کا بھی اپنا ذاتی آن لائن سیلنگ کلوتھنگ برانڈ اور پروڈکشن ہاؤس ہے۔ان کا یہ پروڈکشن ہاؤس جس کا نام کلین اسٹیٹ فلمز ہے، انڈسٹری میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔عالیہ بھٹ نے متعدد مشہور میک اپ برانڈز میں پیسہ انویسٹ کر رکھا ہے جبکہ اِن کا ایک بچوں کے کپڑے بنانے والا برانڈ اور ذاتی پروڈکشن ہاؤس بھی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago