اسلامیہ کالج میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا نے داخلہ لے لیا


0

اگر آپ ریسلنگ کے کھیل کے دیکھنا پسند کرتے ہیں تو یقینا پھر ناصرف جان سینا کو جانتے ہونگے بلکہ کسی نہ کسی وقت میں وہ آپ کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے بھی ایک ہونگے۔

عالمی شہرت یافتہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر جان سینا یوں تو کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ وہ طویل عرصے سے ورلڈ ریسلنگ اینٹرٹینمنٹ یعنی ڈبلیو ڈبلیو ای سے ناصرف وابستہ ہیں، بلکہ اس دوران انہوں نے 19 کے قریب عالمی ٹائیٹلز کو اپنے نام کررکھا ہے۔ وہ آج ریسلنگ کی دنیا اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔

اگر جان سینا کے تعلیمی کیرئیر کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے امریکہ کے اسپرنگ فیلڈ کالج سے سال 1998 میں ایکسرسائز فیزیالوجی میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اس ہی فیلڈ کو آگے کیرئیر کا حصہ بنایا اور پھر انہوں نے فیلڈ جتنا نام کمایا شاید وہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہوگا۔

Anything Is Possible In Pakistan As John Cena Graduates From Islamic University Peshawar
Image Source: Facebook

تینتالیس سالہ ریسلر جان سینا آج جہاں دنیا بھر کے نوجوانوں کے لئے ایک ہیرو اور رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں وہیں وہ پاکستانی نوجوانوں میں بھی ان کی مقبولیت کافی زیادہ ہے۔

اس ہی حوالے سے پشاور سے ایک انوکھا واقعہ سامنے آیا، جس نے سنے اور دیکھنے والوں کا حیرت میں مبتلا کردیا۔ اگر آپ سے کہا جائے کہ عالمی ریسلر نے پاکستان کی ایک یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کے داخلے میں ایڈمیشن کے لئے اپلائی کیا ہے تو آپ کو کیسا محسوس ہوگا؟

یقیناً آپ سن کر چونک اٹھیں ہونگے، لیکن یہ ایک حقیقت ہے۔ جیسا کہ آپ سب کے علم میں ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس بار جامعات میں داخلوں کا عمل آن لائن ہوا ہے، ایسا ہی کچھ عمل پشاور کے اسلامیہ کالج میں ہوا جہاں طالب علموں نے آن لائن اپلائی کیا البتہ فائنل میرٹ لسٹ جب آئی تو دیکھنے والے حیران رہے گئے کیونکہ اس میں عالمی شہرت یافتہ ریسلر جان سینا کا نام بھی موجود تھا، اگر یقین نہ آئے تو آپ بھی لیسٹ دیکھ لیں۔

بات محض یہی تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ جب جان سینا کے والد کا نام چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ان کے والد بھی عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈر ٹیکر ہیں۔ جس نے دیکھنے اور سننے والوں کو ناصرف چونکا دیا وہیں ہنسنے پر بھی مجبور کردیا۔ کیونکہ اندازہ ہوچکا تھا کہ کسی طالب علم کی جانب سے یہ ایک شرارت کی گئی ہے۔

Image Source: Twitter

جوں جوں سوشل میڈیا پر اسلامیہ کالج کی میرٹ لسٹ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا شروع ہوئیں پھر وہیں اسلامیہ کالج کی انتظامیہ بھی حرکت میں آئی اور انتظامیہ کی جانب سے تحقیقات کا آغآذ کیا گیا، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر کا نام جھوٹے رول نمبر اور مارکس کے ساتھ دیا گیا تھا جس کی وجہ سے اس کا نام میرٹ لسٹ میں آیا۔

Anything Is Possible In Pakistan As John Cena Graduates From Islamic University Peshawar
Image Source: Facebook

اس حوالے سے مزید جانئے: بھارت میں ایک فیملی نے غلطی سے چرس کی سبزی بناکر کھالی

اس حوالے سے کالج انتظامیہ نے بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انڈمیشن کے لئے ناصرف جھوٹے رول نمبر، مارکس کے ساتھ ایک جھوٹا بینک کوڈ بھی بھیجا گیا تھا۔ ساتھ ہی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن داخلوں میں اس طرح کی چیزیں عموماً سامنے آتی ہیں یہ سب کسی نے داخلہ فارم کے ساتھ بھیجا تھا۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ جلداس نام کو سسٹم سے نکال دیں گے۔

اس پورے معاملے پر یہی کہا جاسکتا ہے جس کی جانب سے بھی یہ مذاق کیا گیا یقینا ایک بھرپور پلاننگ کے ساتھ کیا گیا مذاق تھا جس میں بہت زیادہ دماغی ذہانت لگائی گئی تھی البتہ اس شخص کو یہی کہا جاسکتا ہے کہ وہ اگر یہی دماغ اپنے تعلیمی کیرئیر میں لگائے تو شاید زندگی میں ایک بڑا نام کما سکتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *