جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا کسی نے نہیں پہنا ہوگا، فضا علی کا انکشاف

شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ فضا علی نے محض 15 سال کی عمر میں ماڈلنگ کا آغاز کیا اور پھر اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ فضا اپنی بہترین اداکاری کے ساتھ اپنی صاف گوئی اور بے باک انداز بیان کی وجہ سے بھی جانی جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ مداح بھی سوشل میڈیا پر فضا علی کی باتوں اور سچائی کو سراہتے ہیں۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے، ایک انٹرویو میں فضا علی نے اپنے کیرئیر کے آغاز پر ماضی کی تلخ یادوں اور خراب معاشی حالات کی وجہ سے پیش آنے والی مشکلات سے متعلق انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔

فضا علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ‘شوبز میں جب کیرئیر کا آغاز کیا اس وقت اپنا گھر نہیں بلکہ کرائے کے گھر پر رہتے تھے اور  والدہ کینسر کی مریضہ تھیں’۔ اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ‘کرائے کے مکان کی وجہ سے بہت اخراجات تھے، امی کا علاج بھی مہنگا تھا اور پھر میں تعلیم بھی حاصل کر رہی تھی اسی لیے کوشش کرتی تھی کہ زیادہ سے زیادہ پیسے بچاؤں’۔

Image Source: Instagram

اس دوران فضا علی نے کہا ‘میں شاپنگ زیادہ نہیں کرتی تھی اور لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے پہنتی تھی، جتنا لنڈا میں نے پہنا ہوگا اتنا کسی نے نہیں پہنا ہوگا، میں کبھی عالیشان ہوٹلوں میں کھانا نہیں کھاتی تھی، کیرئیر کی شروعات میں سیٹ پر بھوکی رہتی تھی لیکن اپنے پیسوں سے کھانا کبھی نہیں منگوایا، اگر کوئی دیتا تو کھالیتی تھی ورنہ گھر جاکر امی کا پکا ہوا سالن کھاتی تھی’۔

Image Source: Instagram

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘کافی مشکل سے پیسے جوڑ کر کراچی میں 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا تھا جو کہ ان کا ذاتی پہلا گھر تھا’۔ فضا علی نے کہا کہ ‘مشکل حالات میں گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے’۔عموماً شوبز انڈسٹری میں اداکار و اداکارائیں اپنے ماضی اور مالی حالات کو دوسروں سے چھپاتے ہیں لیکن فضا علی کے ان انکشافات پر سوشل صارفین ان کو کافی سراہا رہے ہیں بلکہ ان کی سچائی کی وجہ سے مذکورہ انٹرویو وائرل ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ فضا علی نے کئی مشہور ٹی وی سیریلز میں کام کیا، ان کے مشہور ڈراموں میں مہندی، لگن، اپنے ہوئے پرائے، پیاری شمو، احساس، شیشے کا محل اور یادیں وغیرہ شامل ہیں۔ اداکاری کے دوران فضا علی نے فواد فاروق سے شادی کرلی لیکن ذاتی اختلافات کی بنیاد پر یہ ان کی یہ شادی چل نہ سکی اور اس جوڑے نے اپنی راہیں جدا کرلیں اور طلاق ہوگئی، ان دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔ہوسٹنگ ،ماڈلنگ اور اداکاری کے ساتھ ساتھ فضا علی سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی بیٹی فرال کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں مداحوں بہت پسند کرتے ہیں۔

علاوہ ازیں ، کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا خصوصاً یوٹیوب چینلز پر فضا علی کی لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے ساتھ دوسری شادی کی خبریں وائرل ہوئیں جس پر اداکارہ نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا اور گزارش کی تھی کہ ہر کسی کے ساتھ ان کا نام نہ جوڑا جائے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 week ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

2 weeks ago

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

4 weeks ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

1 month ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

1 month ago