عامر لیاقت سے شادی سے پہلے سے میڈیا انڈسٹری میں کام کررہی تھی، سیدہ طوبیٰ

ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی اداکارہ طوبیٰ انور جو کہ معروف میزبان عامر لیاقت کی دوسری سابقہ اہلیہ ہیں، نے اس رائے کو مسترد کر دیا ہے کہ اُنہیں شوبز انڈسٹری میں لانے میں اُن کے سابق شوہر عامر لیاقت کا ہاتھ تھا یا عامر لیاقت نے اُن کی مدد کی تھی۔ مگر عامر لیاقت حسین اپنے متعدد انٹرویوز میں یہ بات کہہ چکے ہیں کہ وہ طوبیٰ کو ڈرامہ انڈسٹری کی طرف لائے جس سے اکثر یہ تاثر ملتا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے کیرئیر کے لیے اُن کے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔

سیدہ طوبیٰ نے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ 18 برس کی بھی نہیں تھیں جب انہوں میڈیا کے شعبے میں قدم رکھا تھا، وہ عامر لیاقت سے شادی سے بہت پہلے سے میڈیا انڈسٹری میں آف اسکرین کام کرررہی تھیں، وہ شادی اور اداکاری سے قبل 6 سال تک پروڈکشن کے شعبے سے منسلک رہی تھیں۔

Image Source: Instagram

طوبیٰ انور کے مطابق شادی کے دو سال گزرنے کے بعد انہوں نے سوچا کہ کیوں نہ زندگی میں کچھ نیا کیا جائے، اس دوران وہ اپنے میڈیا ہاؤس جاتی تھیں مگر ساتھ میں گھریلو زندگی بھی چل رہی تھی، شادی کے دو سال بعد اُنہوں نے باقاعدہ آڈیشن دیا تھا۔

Image Source: Instagram

انٹرویو میں طوبیٰ عامر نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات اور تنقید پر یہ کہا کہ ہم اپنی زندگی میں شاید بہت سارے لوگوں کو پسند نہیں کرتے مگر اگر آپ اپنے ناپسندیدہ شخص کے لیے سوشل میڈیا پر کچھ منفی لکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ خود بہت ہی منفی شخصیت کے مالک ہیں اور آپ کتنا بغض سے بھرے ہوئے ہیں۔ طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے خود پر ہونے والی تنقید سے بہت تکلیف ہوتی تھی، ہم انسان ہیں بُرا تو لگتا ہے، جو لوگ آپ کے یا آپ کی زندگی سے متعلق کچھ نہیں جانتے وہ لوگ کہیں سے بھی اٹھ کر آپ کے لیے کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کرلیا ہے۔

طوبیٰ نے انٹرویو کے دوران کہا کہ میں ہر معاملے اور ہر مسئلے پر خاموشی اختیار کیے رکھتی ہوں، میں نے آج تک ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے کیوں کہ تنقید اور نفرت ایک آگ ہے جس میں آپ مواد ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی، یہ کبھی بھی ختم نہیں ہوگی، اور میں نہیں چاہتی کہ میں اپنے ذاتی معاملات کو ایک سرکس بناؤں۔

واضح رہے کہ بطور اداکارہ طوبیٰ نے ڈرامہ سیریل ’بھڑاس‘، ’بساط‘ اور ’پہچان‘ میں کام کیا ہے لیکن کچھ عرصہ پہلے ’ہم ٹی وی‘ کی ڈرامہ سیریل ’بچھو‘ میں اُن کے کردار آفرین کو کافی پذیرائی ملی ہے۔اس ڈرامے میں اپنے منفی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔

دیگر اداکاراؤں کی طرح سیدہ طوبی انور سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور اپنی تصاویر اور وڈیوز پوسٹ کرتی رہتی ہیں، وہ ایکٹنگ کے ساتھ مختلف برانڈز کے لئے ماڈلنگ بھی کررہی ہیں۔گزشتہ دنوں جب انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی نیلے رنگ کے ڈریس میں تصویر شیئر کی تو ایک صارف ان کی خوبصورت شخصیت سے اس قدر متاثر ہوا کہ انہیں شادی کی پیشکش کردی۔ تاہم صارف کے اس کمنٹ پر طوبیٰ کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ عامر لیاقت حسین نے 2018 میں 28 سالہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ رہ سکی اور 9 فروری 2022  کو طوبیٰ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

Story Courtesy: BBC URDU

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago