کیا آپ جانتے ہیں موسیقی زیادہ کھانے سے گریز کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہے؟

کیا آپ موسیقی سننا پسند کرتے ہیں؟ اگر ہاں تو پھر خوش ہوجائیں کیونکہ موسیقی زیادہ کھانے یعنی بِسیار خوری سے گریز کرنے میں مدد کرتی ہے لیکن وہ کیسے؟یہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔۔ آپ نے اکثر اس بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ ہم سے بیشتر افراد جب اداسی یا ذہنی دباؤ محسوس کر رہے ہوتے ہیں تو کھانے کی جانب رجوع کرتے ہیں ہوسکتا ہے کہ آپ بھی ایسا کرتے ہوں ، یہ عادت مسئلہ تب بن جاتی ہے کہ جب ہم ضرورت سے زیادہ کھانا کھالیتے ہیں۔تاہم ایک تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ لوگ جب ذہنی دباؤ محسوس کریں تو کچھ کھانے کے بجائے اپنے پسندیدہ گانے سنیں تاکہ ذہنی دباؤ سے راحت حاصل کرسکیں۔

Image Source: Unsplash

تحقیق کیا کی گئی؟

Image Source: Unsplash

محققین نے یہ جاننے کے لئے کہ منفی جذبات سے نمٹنے کے لئے کھانا اور موسیقی کتنی مدد کرسکتی ہے، تجزیہ کیا کہ مخصوص قسم کی موسیقی سنتے ہوئے خواتین کتنا کھاتی ہیں۔تحقیق میں خواتین کو ماضی کا کوئی واقعہ یاد دلا کر اداس کیا گیا، بعد ازاں غصے یا اداسی کو دور کرنے کے لئے جن خواتین نے موسیقی سنی انہوں نے موسیقی نہ سننے والی خواتین کی نسبت آدھی مقدار میں اسنیکس(چپس، چاکلیٹ، پاپ کورن وغیرہ) کھائے جبکہ سنی جانے والی موسیقی میں ایمی وائن ہاؤس کا بیک ٹو بیک، ایمینیم کا موکنگ برڈ اور لنکن پارک کا ان دی اینڈ شامل تھا۔

تحقیق سے کیا ثابت ہوا؟

Image Source: Unsplash

وہ خواتین جن کو اداس کیا گیا تھا انہوں نے موسیقی سننے کے بعد 35 فی صد کے قریب کھایا۔ محققین نے بتایا کہ ان کی تحقیق کے نتائج میں یہ بات سامنے آتی ہے کہ لوگ ممکنہ طور اپنے پسندیدہ گانے سن کر غصے یا اداسی میں بِسیار خوری سے گریز کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے برطانیہ کے شہر لیسٹر کی ڈی مونٹفورٹ یونیورسٹی کی ایک ماہر ڈاکٹر ہیلین کُولتھراڈ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ذہنی دباؤ محسوس کررہے ہوں اور اس کے نتیجے میں آپ بے شمار غیر صحت مند کھانا کھا سکتے ہوں تو اپنے ہیڈ فونز لگائیں اور کچھ اچھا میوزک سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ طریقہ کار لوگوں کو وزن کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔

مزید برآں ، اس سے قبل ایک تحقیق میں طبّی ماہرین نے یہ دریافت کیا تھا کہ اگر سرجری کے لئے لے جانے سے پہلے مریض کو مدھر اور کانوں میں رس گھولنے والی موسیقی سنا دی جائے تو وہ کسی سکون آور دوا کی طرح کام کرتے ہوئے اس کا اعصابی تناؤ ختم کردیتی ہے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ آپریشن سے پہلے اکثر مریضوں کو اختلاج ہونے لگتا ہے اور ان میں اعصابی تناؤ بڑھانے والے ہارمونز کی مقدار بھی بڑھ جاتی ہے۔ اگرچہ ایسے میں اعصاب کو سکون پہنچانے کے لیے عموماً جو دوائیں دی جاتی ہیں ان کے سائیڈ ایفیکٹس بھی ہوتے ہیں جو سانس لینے میں دشواری اور دورانِ خون میں عدم توازن سے لے کر غصہ اور جھلاہٹ تک پہنچ سکتے ہیں۔ تاہم اس تحقیق سے پتہ چلا کہ موسیقی صرف روح کی غذا نہیں بلکہ اعصاب کی دوا بھی ہے، اگر آپریشن سے پہلے مریض کو اچھی اور کانوں میں رس گھولنے والی موسیقی سنائی جائے تو اس سے بھی مریض کے اعصابی تناؤ میں ٹھیک اسی طرح کمی واقع ہوتی ہے جیسی سکون آور دوائیں دینے پر ہوتی ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

3 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago