شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں، منال خان

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اپنی 37 سالہ اہلیہ سارہ انعام کو باڈی بلڈنگ کرنیوالے ‘ڈمبل’ سے مار کر قتل کردیا۔ یہ واقعہ چک شہزاد کے فارم ہاؤس میں پیش آیا جبکہ پولیس نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شاہنواز کو گرفتار کرلیا۔ فی الحال اس کیس کے مرکزی ملزم شاہنواز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔

مقتولہ سارہ انعام کینڈین نژاد پاکستانی خاتون تھیں اور ان کے دوست، رشتہ دار اور ساتھ کام کرنے والے کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس واقعے کی اطلاع اُن کے دوستوں کے لیے کسی قیامت سے کم نہیں تھی۔ اس افسوناک واقعے پر معروف اداکارہ منال خان نے بھی سارہ انعام کے قتل پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں، اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں‌ کرسکتے تو شادی مت کریں۔

Image Source: Instagram

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے۔انہوں نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بےدردی سے قتل کر دیا، اس کی عمر 37 تھی اور وہ زندہ دل انسان تھی۔منال خان نے مزید لکھا کہ سارہ چاہتی تھی کہ وہ ماں بنے، اسے کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی اور وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی تھی۔اداکارہ نے لوگوں پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں۔

Image Source: Instagram

دوسری طرف ،قتل کی اس دل دہلا دینے والی واردات کی پرتیں کھلنے لگی ہیں، پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزم شاہنواز نے بتایا کہ سارہ سے سوشل میڈیا پر دوستی اور 3 ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ملزم نے بتایا کہ سارہ دبئی سے اسلام آباد آئی تھی، مجھے شک تھا کہ سارہ کا کسی کے ساتھ کوئی افیئر ہے، اہلیہ نے مجھے اس حوالے سے مطمئن کردیا۔ ملزم شاہنواز نے مزید کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ سارہ کسی ملک کی ایجنٹ ہے اور مجھے قتل کرنا چاہتی ہے، رات میں اُس نے میرا گلا پکڑا تھا اور صبح بھی قریب آکر میری گردن پکڑلی تھی۔

اس موقع پر ملزم نے یہ بھی کہا کہ جب گردن پکڑی تو مجھے لگا جیسے میری گردن ٹوٹ جائے گی اور میں مرجاؤں گا، جس پر میں نے سارہ کو دھکا دیا، وہ نیچے گری اور پھر اٹھ کر مجھ پر حملہ کردیا۔ شاہنواز نے بتایا کہ قریب ورزش والا ڈم بل پڑا تھا جو اس کے سر پر دے مارا، جس سے اُس کے سر سے خون نکلا اور میں گھبرا گیا، خون صاف کرنے کے لیے سارہ کو باتھ ٹب میں ڈال دیا۔ملزم نے مزید بتایا کہ باتھ ٹب میں ڈالنے کے بعد میں نے پانی کھول دیا تاکہ خون بہہ جائے، پھر باتھ ٹب کی تصویر کھینچ کر اپنے والد ایاز امیر کو بھیج دی اور انہیں فون پر سارے واقعے کی اطلاع دی۔ذرائع کے مطابق ایاز امیر نے اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران کو فون پر واقعے کی اطلاع دی۔

خیال رہے کہ ملزم شاہنواز کی پہلی بیوی نے شادی کے چند دن بعد ہی علیحدگی اختیار کرلی تھی، ملزم کی دوسری بیوی بھی شادی کے 6 ماہ بعد اسے چھوڑ گئی تھی۔ملزم کی یہ تیسری شادی تھی جبکہ اس کی پہلی بیوی کا نام بھی سارہ تھا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

2 days ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

4 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

6 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

6 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago