کراچی پولیس نے ترک بلاگر کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

مشہور خاتون ترک بلاگر سیدا نور، اس وقت پاکستان میں ہیں تاکہ وہ اپنی ویڈیوز کے ذریعے دنیا بھر ملک کا روشن پہلو دکھا سکیں مگر افسوس کے شہر کراچی میں ویلاگ بناتے ہوئے انہیں ہراسگی کا سامنا کرنا پڑا۔ ہراسگی کے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریکارڈنگ کے دوران ایک شخص مستقل ان کا پیچھا کررہا ہے۔ انہوں نے اپنے ویلاگ میں یہ بھی بتایا کہ “تو جیسا کہ آپ نیلے رنگ کے اس عجیب و غریب آدمی کو دیکھ سکتے تھے جو میرا پیچھا کرنے لگا اور جب بھی میں رکتا تھا، وہ میرے پاس سے گزر رہا تھا اور ایک جگہ پر انتظار کر رہا تھا کہ میں اسے دوبارہ گزروں تاکہ وہ دوبارہ میرا پیچھا کر سکے”۔تاہم پولیس نے اس واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے کراچی کے علاقے صدر میں ترک بلاگر کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔سیدا نور نے کراچی پولیس کی اس فوری کارروائی پر ان کو سراہا اور ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

ساؤتھ کے ایس ایس پی اسد رضا نے بتایا کہ پریڈی پولیس کو واٹس ایپ کے ذریعے ایک ویڈیو کلپ موصول ہوا جس میں ایک شخص کو ہانک کانگ سینٹر کے قریب داؤد پوتا روڈ پر ایک خاتون کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور مقامی دکانداروں سے واقعے کی تصدیق کی۔

Image Source: Twitter

بعدازاں ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا اور اس کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 509 (کسی بھی لفظ کا بولنا یا کوئی اشارہ کرنا جس کا مقصد کسی خاتون کی توہین کرنا ہو) کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص کو اپنے ‘جرم’ کا احساس ہوا اور اس نے اپنے غلط حرکت کے لیے ‘معافی مانگی’۔پریڈی پولیس نے کہا کہ پکڑے گئے مشتبہ شخص نے بلاگر کو خوفزدہ کیا، جس کا تعلق ترکیہ سے ہے اور اس ویڈیو کلپ سے ملک کی بھی بدنامی ہوئی۔ پولیس حراست میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ملزم نے کہا کہ وہ خداداد کالونی کا رہائشی ہے اور اسے اپنی حرکت پر افسوس ہوا جس کے لیے وہ بلاگر سے معافی مانگتا ہے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو ہفتہ (آج) کو متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں ، اسکاٹ لینڈ کے یوٹیوبر ڈیل فلپ جب پاکستان آئے تو ساحل سمندر سی ویو گئے لیکن وہاں گھڑ سواری کرتے ہوئے ان کے ساتھ ایک ناخوشگورا واقعہ پیش آگیا۔ گھڑ سوار نے ان سے ناجائر پیسوں کا مطالبہ کیا اور نہ دینے پر ان کو ہراساں کیا۔ یوٹیوبر کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کراچی کی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا فوری ایکشن لیا اور اس میں ملوث تین افراد جہانزیب، مقصود اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا۔ کراچی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان تینوں افراد کی ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے غیر ملکی سیاح سے اور قوم سے اس حرکت پر معافی مانگی اور آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

پاکستان کو چاند پر پہلا سیٹیلائٹ مشن بھیجنے کا موقع کیسے ملا؟

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر روانہ کر دیا گیا۔…

18 hours ago

میں نے نماز پڑھی تہجد پڑھی قرآن پڑھا مگر میرا ڈپریشن کم نہیں ہوا ،صحیفہ جبار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل صحیفہ جبار خٹک اپنی ذہنی صحت سے…

3 days ago

کیا عاطف اسلم نے آننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریب میں شرکت کی ہے؟

نامور گلوکار عاطف اسلم کی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھارتی بزنس مین مکیش امبانی کے…

5 days ago

عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی

پاکستان کے نامور گلوکار و موسیقار عاصم اظہر نے اپنےمداحوں کو خوشخبری سنا ڈالی۔ فوٹواینڈ…

5 days ago

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

1 week ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

2 weeks ago