جناح اسپتال کی ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن کو امریکی سوسائٹی نے لاریٹ ایوارڈ سے نواز دیا


0

اینڈوکرائن سوسائٹی آف امریکا نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کی پروفیسر اور میڈیسیل انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹیز، اینڈوکرائنالوجی اینڈ میٹابولزم کراچی کی تاسیسی سربراہ ڈاکٹر امیرتا تسنیم احسن کو اینڈوکرائنالوجی کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں لاریٹ ایوارڈ سے نوازا ہے۔

امریکی سوسائٹی یہ ایوارڈ ہر سال اس  اینڈو کرائنولوجسٹ کو پیش کیا جاتا ہے جس نے ہارمون ہیلتھ ریسرچ، تعلیم، کلینیکل پریکٹس یا انتظامیہ کے لیے پسماندہ وسائل کےحامل جغرافیائی علاقوں میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں۔ ڈاکٹر امریتا تسنیم  احسن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں پروفیسر ہیں اور میڈی سیل انسٹی ٹیوٹ آف ذیابیطس اینڈو کرائنالوجی اینڈ میٹابولزم کی بانی سربراہ ہیں۔ وہ ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ معالج اور ماہر تعلیم ہیں جنہوں نے پاکستان میں اینڈو کرائنالوجی کے شعبے کے قیام اور ترقی میں اپنا حصہ ڈالا ہے۔مجموعی طور پر 12 ماہرین صحت اور پیشہ ور افراد کو اس سال اعزازی ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

دوسری جانب، ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن کی اس کامیابی کو گلوکار وسماجی رہنما شہزاد رائے نے پاکستان کے لئے قابل فخر لمحہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23 واں لاریٹ ایوارڈ جیتے والے افراد کے نام اور ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن کی خدمات سے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ  پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ! اینڈو کرائن سوسائٹی آف امریکا نے 2023 کے لیے ‘لاریٹ ایوارڈ’ جیتنے والوں کا اعلان کیا۔پروفیسر امریتا تسنیم احسن پہلی پاکستانی ہیں جو ‘انٹرنیشنل ایکسیلنس ان اینڈو کرائنالوجی’ایوارڈ کے لیے منتخب ہوئیں۔گلوکار کی اس ٹوئٹ پر صارفین بھی ڈاکٹر امریتا کو مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

ڈاکٹر امریتا تسنیم احسن نے 1993 میں پاکستان کے پہلے سرکاری اسپتال جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں اینڈو کرائنالوجی کی پہلی مرتبہ پریکٹس شروع کی اور 100 سے زیادہ ٹرینی ڈاکٹرز کو انٹرنل میڈیسن اور اینڈو کرائنولوجی میں تربیت دی۔ ڈاکٹر تسنیم احسن جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں واقع  میڈیسیل انسٹی ٹیوٹ میں ٹرانسجینڈر کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں  بڑی تعداد میں علاج کرچکی ہیں۔وہ پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی کی بانی رکن بھی ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی نژاد امریکی فیزیشن ڈاکٹر عمر عتیق نے امریکن کالج آف فِزیشنز (اے سی پی) کے اگلے صدر کے لیے نامزد ہونے کا منفرد اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔وہ جنوری 2022 میں وہ بلامقابلہ امریکن کالج آف فزیشنز کے صدر منتخب ہوئے اور وہ اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی جبکہ دوسرے غیر ملکی میڈیکل گریجویٹ ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا سماجی خدمات کا اعتراف پاکستانی شہری محمد علی ‘سٹیزن آف دی ایئر’ قرار

خیال رہے کہ امریکن کالج آف فزیشنز، امریکا کی سب سے بڑی ماہر طب کی تنظیم ہے جس کے دنیا کے 145 سے زائد ممالک میں اراکین موجود ہیں، اے سی پی کے اراکین میں ایک لاکھ 54 ہزار انٹرنل میڈیسن فزیشنز (انٹرنسٹ)، متعلقہ ماتحت ماہرین اور میڈیکل کے طلبہ شامل ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *