شوبز شخصیات نے عیدمیلاد النبی ؐ عقیدت واحترام سے منائی


0

پاکستان بھر میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ سرکار دو عالم ، سرور کونین ﷺ کی ولادت کے دن کی خوشی میں ملک کا گلی گلی اور شہر شہر سبز پرچموں اور جھنڈیوں سے سجایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں جلسے، جلوسوں اور محافل میلاد کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ شخصیات بھی پیچھے نہیں رہیں، کئی فنکاروں نے محافل میلاد میں شرکت کی جبکہ کئی نے روضہ رسول ؐ پر حاضری کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

Image Source: File

شوبز کی مشہور جوڑی ایمن اور منیب بٹ نے 12 ربیع الاول مدینے میں گزارنے کی سعادت حاصل کی۔ منیب بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر مدینے سے اپنی اہلیہ ایمن اور بیٹی عمل کے ساتھ  چند تصاویر شیئر کیں۔ منیب بٹ نے مسجد نبوی ﷺ سے اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دنیا بھر میں موجود تمام مسلمانوں کو ربیع الاول کے موقع پر ولادتِ رسول ﷺ کی مبارکباد بھی پیش کی۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں منیب بٹ نے لکھا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے بہترین 12 ربیع الاول ہے کیونکہ وہ اس خاص دن پر اپنی فیملی کے ساتھ مدینہ میں موجود ہیں۔

جبکہ اداکارہ عروہ حسین اور سائرہ یوسف نے بھی اپنے اپنے انداز میں مداحوں کو جشن میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ سائرہ یوسف نے ایک حدیث مبارکہ شیئر کی جس کا مفہوم یہ ہے کہ “جب کوئی چیزتمہارے دل کے سکون میں خلل ڈالے تو اسے چھوڑ دو”۔ سائرہ یوسف نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں تمام مداحوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارک باد پیش کی۔

عروہ حسین نے اس موقع پر مداحوں سے اپنی دعامانگنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کو عید میلاد النبی مبارک آج جب میں نے نوافل اداکیں تو تمام سیلاب متاثرین، اپنے ملک اور اپنے اردگرد موجود تمام افراد بالخصوص خواتین کے لیے دعا کی، مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سینئر اداکار بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں مداحوں کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارک باد پیش دی۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ امت ِمسلمہ کے لیے ربیع الاول کا پورا مہینہ ہی خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہِ مبارک میں اللہ تعالیٰ نے حضورِانور سرورِ کونین حضرت محمدؐ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کے لئے بھیجا، پیغمبر اکرم ﷺ پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے، وہ ہر شعبے میں اوجِ کمال پر فائز ہیں، ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی آئندہ آئے گا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *