بھارت میں شوہر نے بیوی کو تاج محل نما گھر تحفے میں دیدیا


0

محبت زندگی کا وہ جذبہ جسے بیشتر افراد سب سے طاقتور جذبہ مانتے ہیں۔ یہ ایسی چیز ہے جو انسان کو سدھار بھی دیتی ہے اور بگاڑ بھی دیتی ہے جبھی اکثر ناکام محبت کی وجہ سے لوگ اپنی جان دینے سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں۔ اکثر اوقات محبت انسان میں سوچنے اور اقدام کرنے کا انداز تک بدل کر رکھ دیتی ہے۔ ایسی ہی ایک محبت کی زبردست مثال بھارت میں دیکھی گئی، جہاں ایک ٹیچر نے اپنی اہلیہ کو محبت کی علامت سمجھے جانے والا تاج محل جیسا گھر تحفے میں دیے دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے برہان پور میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں بیوی سے بے انتہاء محبت کرنے والے ٹیچر آنند پرکاش نے تاج محل کی طرز پر دو منزلہ گھر تعمیر کروا کر اہلیہ منجوشا چوکسے کو تحفے میں دے دیا۔

Madhya Pradesh: Man builds Taj Mahal-like house for wife
Image Source: Facebook

آنند پرکاش کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو ایسا گھر تحفے میں دینا چاہتا تھا، جس سے ناصرف اس کی بےپناہ محبت کا اظہار ہو بلکہ وہ منفرد، تاریخی اور عالمی حیثیت بھی رکھتا ہو۔ چنانچہ ابھی وہ ایسے منفرد گھر کی تلاش اور کشمکش میں مبتلا تھا کہ اس کے ذہین میں تاج محل کا آئیڈیا آیا۔

بعدازاں انند پرکاش نے انجینئر سے رابطہ کیا اور تاج محل کی طرز کا گھر بنانے کی ہدایت تھیں، جس پر ابتدائی وقتوں میں ہی ایک مشکل آگئی اور مقامی انتظامیہ نے 80 فٹ بلند گھر بنانے کی اجازت نہیں جاری کی۔

Image Source: Gulf News

اگرچے آنند پرکاش کے مقصد میں ایک بڑی رکاوٹ تھی، البتہ کہتے ہیں کہ اگر ارادے مضبوط ہوں تو راستے خود ہی بننا شروع ہوجاتے ہیں، لہذا انہوں نے انجینئرز سے درخواست کی کہ تاج محل سے ملتا جلتا گھر تعمیر کیا جائے، اور پھر ایک ایسے ہی ملتے جلتے گھر کی تعمیر کی گئی، جس مکمل کرنے میں 3 سال کا عرصہ لگا۔

Copy of 185349-01-02-1637920463408
Image Source: Gulf News

مذکورہ گھر 90 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے، جو ہو بہو تاج محل کی طرح نظر آتا ہے، اس گھر میں 29 فٹ اونچا گنبد اور چار اونچے مینار بھی تعمیر کئے گئے۔ اگر اندرونی ڈھانچے کی بات کی جائے تو اس دو منزلہ گھر میں 4 کمرے، ایک بڑا ہال کمرہ، لائبریری اور ایک جیم موجود ہے۔

مزید پڑھیں: محبت کی انوکھی مثال، نوجوان نے محبوبہ کو اپنے دانتوں کا ہار پیش کردیا

اس منفرد گھر کے مالک آنند پرکاش نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھیں نہیں معلوم کہ بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی اہلیہ ممتاز کے لیے تاج محل آگرہ میں کیوں بنایا حالانکہ ان کی اہلیہ کا انتقال تو برہان پور میں ہوا تھا۔

دوسری جانب گھر بنانے والے کنسلٹنٹ انجینیئر پراوین چوکسے کا کہنا تھا کہ اس گھر کی خاص بات اندھیرے میں بھی اصلی تاج محل کی طرح روشن دکھائی دینا ہے، جس کے لیے بڑی مہارت سے عمارت کو اندر اور باہر خصوصی روشنیوں سے آراستہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل 23 سالہ روالپنڈی کے رہائشی صہیب نے 26 سالہ لڑکی مدیحہ سے پسند کی شادی کی تھی۔ یہ نوبیاہتا جوڑا آج ایک ہنسی خوشی بہترین زندگی بسر کررہا ہے، لہذا اس ہی محبت کے خلوص میں شوہر صہیب کی جانب سے اپنی اہلیہ مدیحہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر ایک بہترین اور منفرد تحفہ دینے کا فیصلہ کیا گیا . اس ہی سلسلے میں صہیب کی جانب سے چاند پر ایک ایکڑ کا پلاٹ خریدا گیا جسے وہ اپنی اہلیہ کو شادی کی پہلی سالگرہ پر بطور تحفہ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *