بھارت : معروف موٹیویشنل اسپیکر مسز سبری مالا نے اسلام قبول کرلیا


0

میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں ہے؟ پھر میں نے غیر جانبداری سے قرآن پاک کا مطالعہ کیا تو حقیقت کا علم ہوا، تمام مسلمان خود بھی قرآن سے جڑیں اور دوسروں تک بھی اس کا پیغام پہنچائیں’، یہ کہنا ہے بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والی معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر مسز سبری مالا کا جو اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئیں ہیں۔انہوں نے اپنا اسلامی نام ‘فاطمہ سبری مالا’ رکھا ہے اور اسلام قبول کرنے کے بعد اُنہوں نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔

سبری مالا کون ہیں؟
بھارت کی معروف ہندو موٹیویشنل اسپیکر سبری مالا 2002 سے کمیونٹی سروس میں شامل ہیں اور تعلیمی مساوات اور لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے لڑرہی ہے۔ انہوں نے تامل ناڈو میں 2017 میں “وژن 2040” کے نام سے ایک تنظیم شروع کی جس کا مقصد بچیوں کا تحفظ اور یکساں تعلیم نظام نافذ کروانا ہے۔ بطور موٹیویشنل اسپیکر وہ 200 سے زیادہ پلیٹ فارمز پر پینل اسپیکر رہی ہیں اور انہوں نے وانڈر ٹی وی، نیوز 7 ٹی وی، جیا ٹی وی وغیرہ پر کئی ٹی وی پروگراموں کیے ہیں۔ سبری مالا تقریریں بزنس کرنے کے لیے نہیں کرتیں بلکہ ان کا مقصد سماجی تبدیلی لانا ہے۔

Image Source: Twitter

سبری مالا نے اسلام کیوں قبول کیا؟
دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد سبری مالا نے عمرے کی ادائیگی کی اور اپنے یوٹیوب چینل پر مکہ مکرمہ میں ریکارڈ کی گئی اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں بتایا کہ’ میں نے رسول صلی اللہ علیہ وآلٖہ وسلم سے محبت اور احترام کی وجہ سے اپنا نام تبدیل کر کے ‘فاطمہ’ رکھا ہے’۔ اس ویڈیو میں، وہ کلمہ شہادت پڑھتی ہوئی بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

Image Source: Twitter

ایک اور ویڈیو میں انہوں نے دین ِاسلام قبول کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ‘میں نے اپنے آپ سے پوچھا کہ اس ملک میں مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں؟ میں نے تجسس اور بغیر کسی تعصب کے قرآن پڑھنا شروع کیا۔ پھر مجھے حقیقت معلوم ہوئی’۔ مذکورہ ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ ‘اب میں اپنے آپ سے زیادہ اپنے مذہب اسلام سے محبت کرتی ہوں‘۔ سبری مالا کی دیگر ویڈیوز اور تصاویر میں، ان کو غلاف ِکعبہ ‘کسوا’ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کرتے اور اس کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے بھی دیکھایا گیا ہے۔ سبری مالا کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہورہی ہے۔

Image Source: Youtube

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کے سیزن 6 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی مسلمان اداکارہ ثناء خان نے دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا کو خیرآباد کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ تاہم اسلامی طرز زندگی اپنانے کے باوجود بھی ثناء خان کی شہرت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ مداح ان کی اسلامی تعلیمات پر مبنی ویڈیوز بھی بہت ذوق و شوق سے دیکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ عیسائی مذہب چھوڑ کر مسلمان ہونیوالے جنوبی کوریا کے مقبول ترین پاپ گلوکار اور یوٹیوبر داؤد کم نے بھی حالیہ دنوں میں عمرے کی سعادت حاصل کی اور مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر مسجدالحرام سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔

بلاشبہ بحیثیت مسلمان ہم سب کا عقیدہ ہے کہ ہم اس دنیا میں خدا کی مرضی سے آئے اور خدا کے مرضی سے ایک دن سب لوٹ جائیں گے۔ لہٰذا ہم اس دنیا میں جتنا بھی عرصے کی زندگی گزاریں ہم پر فرض ہیں کہ وہ پوری زندگی اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق گزاریں۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ انسان کو چلتے پھرتے صرف اللہ سے ہدایت کو دعا کرنی چاہئے کہ اللہ اسے زندگی کے ہر معاملے میں ہدایت دے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *