بھارت : موبائل فون پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا


0

آج کل ہر عمر کے لوگوں میں موبائل فون کا استعمال دن بہ دن بڑھتا جارہا ہے ، اب تو سوشل میڈیا پر پر بھی ہم لوگوں کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے دیواروں اور چیزوں سے ٹکرانے کی ویڈیوز دیکھتے ہیں۔ ان ویڈیوز میں لوگ بے خبری اور بے دھیانی میں اپنا ہی نقصان کر بیٹھتےہیں۔ حال ہی میں موبائل استعمال کرنے کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس نے لوگوں کو چونکا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو بھارت کے شہر نئی دہلی کی ہے جس میں موبائل پر باتوں میں مشغول لڑکی کو ٹرین نے روند دیا۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ ٹرین گزرنے کے بعد لڑکی زندہ کھڑا ہوگئی تاہم اس خوفناک واقعے سے گزرنے کے باوجود بھی اس لڑکی نے موبائل اپنے کان سے نہیں ہٹایا۔ 

Image Source: Screenshot

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موبائل پر باتوں میں مگن ایک لڑکی پٹڑی عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آجاتی ہے۔ ٹرین لڑکی پر گزر جاتی ہے مگر خوش قسمتی سے لڑکی زندہ بچ جاتی ہے اور کپڑے جھاڑتے ہوئے دوبارہ کھڑی ہو جاتی ہے تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ اس وقت بھی وہ موبائل پر بات کررہی ہوتی ہے۔

یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عموماً لوگ سڑک پر چلتے ہوئے اپنے موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، اگرچہ انہیں اس بات کا بخوبی علم ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی اعتبار سے ان کے لئےمحفوظ نہیں لیکن وہ پھر بھی موبائل فون میں مگن ہوتے ہیں، کوئی انٹرنیٹ کا استعمال کرتا ہے تو کوئی ایس ایم ایس کا جواب دے رہا ہوتا ہے، یا کوئی فون پر بات چیت کر رہا ہوتا ہے اور اس دوران وہ اپنے لئے مشکل کو دعوت دے رہا ہوتا ہے۔

گزشتہ دنوں بھی ایسا ہی ایک خوفناک واقعہ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں پیش آیا جس میں ایک خاتون اپنے 9 ماہ کے بچے کے ساتھ مین ہول میں گرگئیں ۔خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ماں اور بچے دونوں کو فوری طور پر راہگیروں نے بچالیا۔ اس واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک آدمی عورت اور بچے کو باہر نکالنے کے لیے مین ہول میں اترتا ہے جبکہ دوسرا آدمی اس کی مدد کے لیے اس کا ہاتھ پکڑتا ہے۔ دریں اثناء ،بچے کو پہلے نکالا جاتا ہے جبکہ جیسے ہی وہ ماں کو باہر نکالتے ہیں ، وہ فوری طور پر اپنے بچے کو چیک کرنے کے لیے دوڑتی ہوئی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ بحیثیت انسان یہ ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے کہ روڈ پر چلتے ہوئے یا گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون کے استعمال سے گزیز کریں، کیونکہ ناصرف یہ آپ کے لئے مشکلات پیدا کرسکتا ہے بلکہ کسی دوسرے کی زندگی کو بھی متاثر کرنے کا سبب بن سکتا ہے۔ لہٰذا موبائل فون پر میسج، فون کال وغیرہ بعد میں بھی دیکھی جاسکتیں ہیں، لیکن حادثات اور سانحات ہونے کے بعد افسوس کے سوا کوئی چارہ نہیں رہتا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *