بھارت: خاتون نے ساڑھی کے خاطر بیٹے کی جان خطرے میں ڈال دی


0

یوں تو آپ نے اونچی اونچی عمارتوں اور بالکونیوں سے حادثاتی طور پر بچوں کے گرنے کی افسوسناک خبریں ماضی میں سنی ہی ہونگی، لیکن کیا آپ نے کبھی ایسی کسی ماں کے بارے میں سنا ہے جس نے اپنے بیٹے کو 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹکا دیا؟ جی ہاں حال ہی میں فرید آباد، انڈیا میں ایک ماں نے اپنے بیٹے کو ایک اونچی عمارت کی بالکونی سے لٹکا دیا، وجہ سامنے آنے پر لوگ پریشان ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو، جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ماں نے اپنے بیٹے کو چادر سے لٹکا ہوا ہے، جبکہ واقعے کی وجہ نے لوگوں جھنجھوڑ کے رکھ دیا ہے، وجہ محض ساڑھی لانے کے لیے تھی جو نویں منزل پر بند گھر کی بالکونی میں گر گئی تھی۔

Image Source: Screengrab

خاتون نے معمول کے راستے سے گزرنے کے بجائے بڑی ہمت سے اپنے بچے کو نویں منزل کی بالکونی میں بیڈ شیٹ سے باندھ کر آٹھویں منزل پر بھیج دیا اور پھر آہستہ آہستہ نیچے کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیٹا بیڈ شیٹ پر چڑھا ہوا ہے جبکہ اس کی ماں اور خاندان کے دیگر افراد اسے کھینچ رہے ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تھا۔

ایک پڑوسی کے مطابق، خاتون نے بند گھر سے اپنی ساڑھی واپس لانے کے لیے کسی سے مدد یا مشورہ نہیں لیا اور یکطرفہ طور پر اپنے بیٹے کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ پڑوسی کا ماننا ہے کہ وہ اپنی ساڑھی لینے کے لیے نچلی منزل سے کسی سے رابطہ کر سکتی تھیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا اور اپنے بیٹے کی جان کو خطرے میں ڈالنے حیرت انگیز فیصلہ کیا۔

اس موقع پر پڑوسی نے مقامی میڈیا کو مزید کیا کہ “یہ 6 یا 7 فروری کو ہوا تھا۔ رہائشی خاتون نے ساڑھی کے لیے اپنے بیٹے کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ اسے اتنا خطرناک کام کرنے کے بجائے سوسائٹی مینٹیننس سے رابطہ کرنا چاہیے تھا،‘

واضح رہے اس واقعے کی وجہ سے سوسائٹی کی جانب سے خاتون کو نوٹس بھی دیا گیا ہے۔ اگرچے یہ ویڈیو سامنے کی جانب موجود عمارت کے رہائشی نے بنائی تھی۔

ویڈیو میں لڑکے کو پیلے رنگ کی چادر سے بندھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس نے سبز رنگ کا لباس ہاتھ میں تھاما ہوا ہے۔ تاہم شکر ہے مذکورہ حماقت میں بچے کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔

ماں کی محبت کے معاملے میں کوئی حد نہیں ہوتی، جب ان کے بچے کی بات آتی ہے تو وہ بے خوف ہو جاتی ہیں اور اپنے بچے کو بچانے کے لیے جو کچھ بھی کرنا پڑے وہ کرتی ہے، تاہم، یہ ایک بہت ہی عجیب معاملہ تھا. یہ ایک مثال ہو سکتی ہے کہ ایک ماں اپنے بچے کو کیسے کسی ایسی چیز کی خاطر اپنی جان کو خطرے میں ڈال سکتی ہے، لیکن ایسے واقعات بھی دیکھے گئے ہیں جہاں خواتین نے اپنے نوزائیدہ بچوں کو جان بوجھ کر عمارتوں سے پھینک دیا ہے۔

اس سے قبل نوزائیدہ بچے کے والد اور والدہ دونوں کو ایک عمارت کی دوسری منزل سے پھینکنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ معجزانہ طور پر 3 ماہ کا بچہ محفوظ رہا تھا۔

اس سے قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ایک خاتون کی جانب سے 2 سال کی بچی کے ساتھ خودسوزی کی کوشش کی گئی، خاتون نے ابتداء میں بچی کو چھٹی منزل سے پھینکا، جسے خوش قسمتی سے علاقہ مکین نے بچا لیا بعدازاں خاتون کو بھی باحفاظت بچالیا گیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *