چیٹنگ میں استعمال کیے جانے والے دل کے مختلف قسم کے دلچسپ ایموجیز ہیں اور ہر ایموجی کا اپنا گہرا مطلب ہے۔

صارفین چیٹنگ کے دوران ان ایموجیز کو جو انہیں اپنے جذبات کا اظہار کرنے اور بات چیت کے دوران دل دینے کے غیر معمولی جذبے کے طور پر بناتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں نفسیات کی رو سے یہ رنگین ہارٹ ایموجیز مختلف جذبات کی ترجمانی کرتے ہیں۔
Heart Emoji Meaning
ہر ایموجی کا ایک خاص معنی ہے جو آپ کو اگلی مرتبہ کسی کو بھی بھیجنے سے پہلے جان لیناچاہیے۔
ریڈ ہارٹ ایموجی
سرخ رنگ کی ایموجیز آتی ہیں جنہیں ہم ہر جگہ بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔ سرخ رنگ کی ایموجی حقیقی پیار ظاہر کرنے کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یعنی جب ہم کسی کو یہ ایموجی بھیجتے ہیں تو ہم یہ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہم ان سے کافی پیار کرتے ہیںیہ ہم اس وقت استعمال کرتے ہیں جب کسی سے کوئی گہرا تعلق ہو۔
:مذید پڑھیئے
چھوٹے بچوں میں دیر سے بولنے کی اہم وجہ موبائل فون کا استعمال
اورنج ہارٹ ایموجی
اورینج دل کی ایموجی بھی ایک خاص زبان رکھتی ہے۔ بعض اوقات دوستی کو بھی اس کا مطلب لیا جاتا ہے۔ یہ خوشی، تخلیقی صلاحیت یا کسی کا جذبہ بلند کرنے کے لئے بھی استعمال میں لائی جاتی ہے۔ کسی اچھی یا گہری دوستی کے لئے اس ایموجی کو بھیجنا بہت مناسب ہے۔
یلیو ہارٹ ایموجی
پیلے رنگ کی دل ایموجی بھی بہت جاندار اثر رکھتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ جس کو یہ بھیج رہے ہیں اس کی دوستی آپ کے لئے بہت اہم ہے۔ مزید یہ کہ اس شخص کی دوستی آپ کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ دراصل پیلا رنگ شوخی اور تازگی جیسی خصوصیات کا حامل ہے۔ پیلے رنگ کی دل ایموجی کا استعمال کبھی بھی غیر موزوں نہیں ہوتا۔
گرین ہارٹ ایموجی
سبز رنگ قدرتی مناظر، جدت اور ہم آہنگی کی علامت ہے۔ لیکن دوسری طرف جب ہم سبز رنگ کا سوچتے ہیں، لالچ اور حسد جیسے خیالات ذہن کا حصہ بنتے ہیں۔ سو اس طرح اس رنگ کی دل ایموجی کے بھی مختلف مطالب ہیں اس کے علاوہ قدرتی مناظر اور دنیا سے محبت کے اظہار کے لئے
بلیو ہارٹ ایمو جی
نیلے رنگ کی دل ایموجی اعتماد اور بھروسا کے اظہار کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ یعنی اگر آپ کو کوئی یہ ایموجی بھیجتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اسے آپ پر بھروسا ہے۔
پرپل ہارٹ ایموجی
ارغوانی (پرپل) رنگ کی دل ایموجی کا مطلب عیش وعشرت اور چمک سے بھرپور اشیاء ہیں۔ اپنے استعمال کے اعتبار سے یہ بھی کافی زبردست اور پسند کی جانی والی ایموجیز میں سے ایک ہے۔
بلیک ہارٹ ایموجی
کالے رنگ کی دل ایموجی غم اور سیاہ یا ٹھنڈے مزاح کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔ کالا رنگ اسرار، خوب صورت کے ساتھ ساتھ بغاوت کا اظہار بھی کرتا ہے۔
وائٹ ہارٹ ایموجی
وائٹ ہارٹ ایموجی کا مطلب پاکیزگی، محبت اور نظم و ضبط ہے اسے امن کی علامت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
پنک ہارٹ ایموجی
پنک ہارٹ ایموجی کی متعدد قسمیں ہیں بشمول چمکتے گلابی اور ڈبل پنک دل۔ گلابی رنگ کے یہ تمام کے تمام ہارٹس پیار، محبت اور رومانس کی نمائندگی کرتے ہیں۔
0 Comments