رحیم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ رسید کیوں کیا؟

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ایک بار پھر اپنی ویڈیوز سے خبروں کی زد میں آگئی، لیکن اس بار خبر محض کسی معروف شخصیت کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو کی نہیں بلکہ انہوں نے معروف مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ دے مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ ہم سب کے علم میں ہے مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ کی نامور شخصیات کے ساتھ ویڈیو اور ٹک ٹاک آنا کوئی نئی بات نہیں ہے گویا ان کے لئے یہ کوئی دائیے ہاتھ کا کام ہو لیکن گزشتہ روز سے حریم شاہ کی ایک چونکا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں دیکھا گیا ہے، ٹک ٹاکر حریم شاہ مفتی قوی کے چہرے پر ایک زور دار تھپڑ رسید کرتی ہیں، جس سے مفتی عبدالقوی کے گویا چاروں طبق روشن ہوجاتے ہیں۔

اس واقعے کے محض تھوڑی ہی دیر بعد ٹک ٹاکر حریم شاہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اس واقعے کی ویڈیو جاری کرتی ہیں، جس میں کسی خاتون کو مفتی عبدالقوی کو ایک زور دار تھپڑ مارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی ویڈیو میں وہ پیغام بھی لکھتی ہیں کہ ” مفتی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب مل جائے گا سب کو”۔

بعدازاں نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالقوی کافی دیر سے ان سے انتہائی نازیبا اور گھٹیا قسم کی باتیں کررہے تھے، جسے میں برداشت کررہی تھی۔ لیکن اس دوران ان کی گفتگو انتہائی گھٹیا ہوتی ہے، جس پر ان کا اور ان کی دوست کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور پھر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو پھپڑ رسید کردیا۔

Image Source: Instagram

اس معاملے پر حریم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے پر کسی بھی قسم کی کوئی شرمندگی نہیں ہے، ہم نے ان کی گھٹیا اور غلیظ گفتگو کی ویڈیو بھی بنائی ہے، اسے کوئی بھی سننے کے بعد یہی کہے گا کہ میں نے بلکل ٹھیک کیا ہے۔ اگر ایسے مردوں کو وقت پر سبق سکھا دیا جائے، تو ہمارے معاشرے سے ریپ کے واقعات ختم ہوجائیں۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ سے اس دوران سوال پوچھا گیا کہ مفتی قوی کے حوالے سے اس قسم کی باتیں پہلے سے زیر گردش رہی ہیں تو انہوں نے احتیاط کیوں نہیں برتی، جس پر رحیم شاہ نے گول مول بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ان کے مفتی عبدالقوی سے کسی بھی قسم کے کوئی تعلقات نہیں رہے ہیں۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی نے تھپڑ مارنے کے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حریم شاہ نے نہیں بلکہ ان کی موجودگی میں ان کی دوست عائشہ نے مارا ہے، البتہ قانونی چارہ جوئی کے لئے ماہرین سے مشاورتی عمل جاری ہے۔

مفتی عبدالقوی نے واقعے کے حوالے سے مزید بتایا کہ انہیں اور حریم شاہ کو ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے لئے کراچی بلایا گیا تھا ، اس سلسلے میں کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے تھے، ہوا کچھ یوں کے وہ کمرے میں بیٹھے اپنا موبائل فون استعمال کررہے تھے کہ اچانک حریم شاہ کمرے میں آئیں اور انہوں نے انہیں ایک زور دار تھپڑ مار دیا۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل اپنے دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نہیں پسند ہیں، وہ سنجیدہ طور پر پسند ہیں “. یہی نہیں انہیں محض بلاول ہی نہیں پسند بلکہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بھی پسند ہے۔ جبکہ بعدازاں انٹرویو میں پوچھے گئے سوال میں ان سے ایک بار پوچھا گیا بلاول کے حوالے سے، جس پر انہوں نے جواب میں کہا کہ وہ ان سے شادی نہیں کرسکتی ہیں۔

جس کے بعد ان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے حوالے سے سوال پوچھا گیا کہ “اگر شیخ رشید احمد آپ کو شادی کا پیغام بھیجیں تو قبول کریں گی، جس پر جواب دیتے ہوئے ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا کہ وہ عمر میں کافی زیادہ ہیں، وہ ان سے شادی کیوں کریں گی، بقیہ زندگی کیا ہو ایک بیوہ کے طور پر گزاریں گی؟

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago