حریم شاہ کو غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں کس نے دیں؟وضاحتی بیان جاری

ٹک ٹاکر حریم شاہ ایک بار پھر اپنی متنازع ویڈیو کے سبب سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پاس کافی ساری غیر ملکی کرنسی کی گڈیاں موجود ہیں۔ اپنی اس ویڈیو میں حریم شاہ نے انکشاف کیا کہ وہ بھاری رقم لے کر ملک سے باہر آئیں لیکن کسی نے نہیں روکا۔

اس ویڈیو میں حریم نے دوسروں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ پاکستان سے برطانیہ جا رہے ہیں تو ہوشیار رہیں، میرے خیال میں آپ تقریباً 2000 پاؤنڈ لے جاسکتے ہیں اور اگر آپ حد سے تجاوز کریں گے تو آپ کے لیے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔ میں تو اتنی بڑی رقم لے کر آرام سے لندن پہنچ گئی کسی نے روکا نہیں۔

Image Source: File

ویڈیو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔ وزیر اعظم نے محض دعوے کئے تھے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرواؤں گا ،کرنسی کی عزت ہوگی ۔عمران خان نے صرف باتیں کیں اور کچھ نہیں کیا۔

سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو جنگل میں آگ کی طرح وائرل ہوگئی اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ترجمان نے کہا کہ خاتون کے خلاف فارن ایکسچینج قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ، خاتون نے 10 جنوری کی رات کراچی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے قطر کے شہر دوحہ کیلئے سفر کیا تھا جبکہ ٹک ٹاکر نے بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی جبکہ ویڈیو میں خاتون کے ہاتھوں میں بھاری کرنسی دیکھی جاسکتی ہے۔ایف آئی اے سندھ کے ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی طریقے سے کرنسی منتقلی منی لانڈرنگ میں آتی ہے، حریم شاہ کے خلاف انکوائری درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور تحقیقات میں پاکستان کسٹمز ، ایئرپورٹ سکیورٹی فورس سے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔

Image Source: File

تاہم منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے اعلان ہوتے ہی حریم شاہ پیسوں کی لندن منتقلی سے صاف مُکر گئیں۔ایک ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میں نے نہ کبھی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی مجھے اس کے متعلق کچھ پتہ ہے۔ جبکہ حریم شاہ نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنی مذکورہ ویڈیوز بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ڈیلیٹ کردیں اور کہا ہے کہ انہوں نے وہ ویڈیو مذاق میں بنائی تھی۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ حکومت اور وزیراعظم کی کارکردگی سے مایوس

دوسری جانب ، حریم شاہ کی متنازع ویڈیو پر ان کو رقم دینے والے شخص دانیال ملک نے اس معاملے کی وضاحت پیش کردی ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر ہونیوالی ویڈیوز میں دانیال ملک کا کہنا ہے کہ حریم شاہ ان کی چھوٹی بہنوں کی طرح ہیں اور انہوں نے ویڈیو وائرل کرنے کے لیے ان سے 3 کروڑ روپے دینے کی درخواست کی تھی۔ اس لئے انہوں نے حریم شاہ کو پیسے دئیے تاکہ وہ ویڈیو بناسکے۔ ان کے مطابق یہ صرف 15,000-20,000 پاؤنڈ تھے جوان کے لئے اتنی بڑی رقم نہیں۔ویڈیو میں دانیال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کا تعلق گجرات سے ہے اور وہ 2018 میں پی ٹی آئی کے سابق امیدوار تھے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار حریم شاہ کئی تنازعات میں ملوث ہونے کے لیے مشہور ہیں ،اس سے قبل بھی وہ مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو کی وجہ سے زیر بحث رہیں جبکہ اس سے پہلے ان دونوں متنازعہ شخصیات کے درمیان ایک ویڈیو کال بھی لیک ہوئی تھی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ہمنوا کا ساتواں گانا ’’کوئی اچھی خبر‘‘ ریلیز، انتشار کے درمیان امید اور خود کلامی کی عکاسی

لاہور/ہنزہ (نمائندہ خصوصی) عالمی میوزک پلیٹ فارم ہمنوا نے اپنے پہلے سیزن کا ساتواں گیت…

6 days ago

ایس آئی یو ٹی میں عالمی یومِ فسٹیولا منایا گیا، زچگی سے جڑی قابلِ تدارک پیچیدگی سے آگاہی پر زور

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں عالمی یومِ آبسٹیٹرک…

2 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کی چھٹی پیشکش

’’لاسٹ اِن لو‘‘ (Lost in Love) جاری کردی، جو عشق، عقیدت اور اجتماعی سپردگی کے…

2 weeks ago

ICAP نے CFO کانفرنس 2026 – اسلام آباد ایڈیشن کا انعقاد کیا۔

انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) نے ICAP CFO کانفرنس 2026 کے اسلام…

3 weeks ago

قومی عجائب گھر پاکستان کی اپ گریڈیشن کیلئے مشترکہ کاوش، آغا خان یونیورسٹی کی مشاورتی نشستوں کا انعقاد

آغا خان یونیورسٹی (AKU) اور آغا خان ٹرسٹ فار کلچر (AKTC) نے قومی اور بین…

3 weeks ago

عالمی میوزک پلیٹ فارم Humnava نے اپنے پہلے سیزن کے تسلسل میں پانچواں گانا “سوے (Sway)” جاری کر دیا ہے

جو بچپن کی بے ساختہ خوشیوں، پہاڑی یادوں اور بے فکری کے احساس کو ایک…

3 weeks ago