ڈرامہ بسمل کے دوران حریم فاروق کو کیا مسائل کا سامنا کرنا پڑا؟


0

پاکستان شوبز کی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ انہیں ان کے ڈرامے بسمل میں وزن کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

Hareem Farooq Weight, Skin Issues

حریم فاروق ان دنوں اپنے نئے ڈرامے ’بسمل‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے نظر آئیں اس ڈرامے کو ناظرین کی جانب سے بےحد پسند کیا جارہا ہے تاہم مزکزی اداکارہ لوگوں کے رویے سے نالاں ہیں۔

 بسمل میں ان کا کردار ایک ایسی خاتون کا ہے جو کہ ہمارے سماج میں موجود ہے اور ہر کوئی جانتا ہے کہ ایسی خواتین ہوتی ہیں، اس لیے ان کے کردار کو پسند کیا جا رہا ہے، ان کی تعریفیں کی جاتی ہیں۔

Hareem Farooq Weight, Skin Issues

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ٹی وی اداکارہ حریم فاروق نے کہا کہ نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے ڈرامے میں میرے زیادہ وزن ہونے سے متعلق باتیں کی گئیں۔ لمبے بال،چھوٹے بال، گورا رنگ کالا رنگ، موٹی میں یہ باتیں سن چکی ہوں اور اب مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

حریم فاروق نے بتایا کہ انہوں نے ایک لمبے عرصے بعد کوئی ڈرامہ سائن کیا تھا اور اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران انکا وزن پہلے سے زیادہ تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ بڑھے ہوئے وزن کی وجہ سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر انہیں حیرت ہوئی

’بسمل‘ کی شوٹنگ سے قبل وہ زندگی کے مشکل وقت سے گزر رہی تھیں، اس لیے ان کا وزن بڑھ گیا تھا اور ان کی جسمانی ساخت بھی کچھ تبدیل ہوگئی تھی، اس لیے انہوں نے وزن کم کرنے کا سوچا لیکن پھر انہوں نے اپنا ارادہ ترک کردیا۔

ڈرامے کے کردار کے لیے وزن کم کرنے کے لیے ڈائٹنگ شروع کی لیکن اس نے میری ذہنی صحت کو متاثر کرنا شروع کردیا۔ میں نے خود سے سوال کیا کہ میں وزن کیوں کم کروں۔

حریم فاروق نے ڈرامے کے دوران اپنے وزن میں اضافے پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جانتی تھیں کہ وہ ذاتی زندگی میں کچھ مشکلات کا سامنا کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا وزن بڑھا۔ وہ دو ماہ میں وزن کم کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں، لیکن پھر انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ ایک عام جسمانی ساخت کی حامل ہیں، جو اکثر پاکستانی خواتین کی نمائندگی کرتی ہے اور اسی حالت میں ڈرامے کی شوٹنگ مکمل کی۔

:مذید پڑھیئں

سردیوں میں جلد کی حفاظت کے لئے کون سے سیرم استعمال کیے جائے؟

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہیں جلد کی بیماری ’سوریاسس’ ہے، جس کے نشان ابھی بھی ان کے چہرے پر موجود ہیں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران مجھے جلد کی بیماری ہوئی جس کے داغ نظر آنے لگے لیکن میں نے انہیں چھپایا نہیں۔ اگر کچھ لوگ اس پر تنقید کریں گے تو بہت سے لوگ ایسے بھی ہوں گے جو اس بیماری میں مبتلا ہوں گے۔ میں نے سوچا کہ مجھے دیکھ کر شاید انہیں حوصلہ ملے کے ایسا سب کے ساتھ ہوتا ہے۔

حریم فاروق نے لیجنڈری اداکاروں سویرا ندیم اور نعمان اعجاز کے ساتھ کام کرنے کو ایک یادگار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔



Like it? Share with your friends!

0
Annie Shirazi

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *