حفاظتی حج پروٹوکولز کا اعلان، خانہ کعبہ کو چھونے پر پابندی


0

کورونا وائرس کی وباء نے جہاں زندگی کے تمام شعبوں اور معاملات زندگیوں کو متاثر کیا ہے وہیں مسلمانوں کے سب سے بڑے مذہبی اجتماع اور اولین مذہبی فریضے حج کو بھی متاثر کیا ہے۔ حج مسلمانوں کی وہ فرض عبادت ہے جس کو زندگی میں ایک بار ادا کرنا ہر صاحب حیثیت مسلمان پر فرض ہے۔

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج پوری دنیا لاک ڈاؤن کا شکار ہے، اس ہی سلسلے کے تحت حج جیسی عظیم عبادت کو بھی حکومت سعودیہ عربیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس بار حج کو محدود پیمانے پر ادا کروایا جائے گا۔ تاہم حکومت سعودی عرب نے کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی خاطر اس سال نئے صحت سے منسلک پروٹوکول جاری کئے ہیں جس کے تحت اس سال خانہ کعبہ کو ہاتھ لگانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ واضح رہے یہ انتہائی افسوس اور غم کا لمحہ ہے مسلمانوں کے لئے کیونکہ یہ ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے گھر جائے تو اس کو ہاتھ بھی لگائے اور بوسہ بھی دے۔

hajj for pakistanis
Source: Reuters

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق مقامی حکومت کی جانب سے اس سال حفاظتی حج پروٹوکول میں تبدیلی کرتے ہوئے مزید فیصلہ کیا ہے کہ اس سال کے حاجیوں کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے اور ساتھ بیٹھ پر بھی پابندی ہوگی ہے۔ جبکہ دوسری جانب حج سے منسلک تین اہم مقامات منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی غیر متعلقہ لوگوں کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وہاں پر محض وہی لوگوں جاسکیں گے جن کے پاس حج کا پرمٹ ہوگا۔

رواں مہینے کی انیس تاریخ سے اس سال حج سرگرمیوں کا آغاز ہوگا جوکہ اگلے مہینے کی دو تاریخ کو اختتام پذیر ہوگا، اس پورے عرصے کے دوران شامل تمام حاجیوں اور منتظمین کو ماسک کا باقاعدگی سے استعمال کرنا ہوگا۔

دوسری جانب سال 2020 کی حج پالیسیوں کے تحت جہاں اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس حج سال محض مقامی لوگوں تک محدود رہے گا وہیں اس بار کے حفاظتی حج پروٹوکول میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 65 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی حج کی اجازت نہیں ہوگی۔

یاد رہے حج مسلمانوں کا سب سے بڑا مذہبی فریضہ ہے جس کو ادا کرنے کے لئے ہر سال تقریباً پچیس لاکھ کے قریب مسلمان سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں، البتہ کورونا وائرس کے پیش نظر اس تعداد کودس ہزار تک محدود کردیا گیا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *