public holidays for 2025
حکومتپاکستان نے سال 2025ء کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا، 5 فروری سے 25 دسمبر تک مجموعی طور پر 11 سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔
کابینہ سیکریٹریٹ نے سال 2025 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان کردیا، کابینہ ڈویژن نے قومی، اسلامی اور اقلیتوں کے تہواروں پر عام تعطیلات کا شیڈول جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیر ڈے سے سرکاری تعطیلات کا آغاز ہوگا، دوسری عام تعطیل 23 مارچ (یوم پاکستان) پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی جانب سے ایک ساتھ دو چھٹیاں کا اعلان
نوٹیفکیشن میں عیدالفطر کی تعطیلات 30، 31 مارچ اور یکم اپریل کو رکھی گئی ہیں جو چاند نظر آنے سے مشروط ہیں جبکہ یکم مئی کو یوم مزدور اور 28 مئی کو یوم تکبیر کی تعطیلات ہونگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات 7 سے 9 جون، یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو سرکاری چھٹی ہوگی، 14 اگست کو یوم آزادی منایا جائے گا جبکہ عید میلاد النبیﷺ پر 5 یا 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 نومبر کو اقبال ڈے اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کی چھٹی ہوگی۔
پائیدار صنعتی نظام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت کے طور پر، فریزلینڈ…
عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…
لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…
: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…
کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…
فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…