نیہا ککڑ کس پاکستانی گلوکار کے ساتھ پرفارم کررنا چاہتی ہیں؟

مقبول بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ نے معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے گانوں کی تعریفیں کرتے ہوئے ان کے ساتھ مستقبل میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

نیہا ککڑ نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میں بھی پرفارمنس کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

نیہا ککڑ کا شمار بھی ان چند بھارتی گلوکاروں میں ہوتا ہے، جنہیں پاکستان میں زیادہ پسند کیا جاتا اور سنا جاتا ہے۔

نیہا ککڑ ماضی میں بھی پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش سمیت پاکستان میں پرفارمنس کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کر چکی ہیں۔

نیہا ککڑ نے دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ انہیں یہ کشیدگی اور مسائل سمجھ نہیں آتے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ پاکستانی اور بھارتی ایک ہی ہیں اور دونوں ممالک کے لوگ بھائیوں کی طرح لگتے ہیں۔

Neha Kakkar Collaboration With Asim Azhar

نیہا ککڑ کا کہنا تھاکہ دنیا میں پاکستان اور بھارت کو لے کر جو باتیں ہوتی ہیں، انہیں سمجھ نہیں آتیں، ہونا تو یہ چاہیے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوجائیں اور دونوں ممالک کے لوگوں میں پیار بڑھ جانا چاہیے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

:مذید پڑھیئں

انڈین مشہور کامیڈین جونی لیور پاکستان میں کس فیملی سے ملنا چاہتے ہیں؟

گلوکارہ نے پاکستان میں پرفارمنس کرنے اور اپنے پسندیدہ گلوکار سے متعلق بات کرتے ہوئے عاصم اظہر کا 6 سال قبل 2018 میں ریلیز ہونے والا گانا ’جو تو نہ ملا‘ بھی گنگنایا۔

انہوں نے عاصم اظہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گلوکار کا مذکورہ گانا بہت پسند ہے، انہیں بہت اچھا لگتا ہے وہ گانا۔

نیہا کی جانب سے عاصم اظہر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کے اظہار کے بعد، ‘ عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘دل کی شکل والے’ ایموجی کے ساتھ ویڈیو شیئر کری ہے۔

Annie Shirazi

Recent Posts

محکمہ صحت سندھ، لمز اور آغا خان یونیورسٹی کا بنیادی صحت کے نظام تک ماں اور بچوں کی صحت کے لیے قومی مصنوعی ذہانت مرکز لانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط

عائشہ سلمان، گیٹس فاؤنڈیشن، پروگرام آفیسر؛ ڈاکٹر زہرا ہڈبھائے، آغا خان یونیورسٹی، ایسوسی ایٹ پروفیسر؛…

2 weeks ago

Coke Studio Nu.WAVکا نیا گانا ’رنگین‘ ریلیز

لاہور (نمائندہ خصوصی) Coke Studio Nu.WAV نے اپنے موسیقی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے…

2 weeks ago

2026 SIMPACT میں طبی تعلیم کے لیے سیمولیشن میں مصنوعی ذہانت کو مرکزی حیثیت حاصل

: آغا خان یونیورسٹی (AKU) کے سینٹر فار انوویشن اِن میڈیکل ایجوکیشن (CIME)، کراچی نے…

3 weeks ago

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV کا پہلا گانا ’دل‘ ریلیز، افیوسک (Afusic)اور زوہا وسیم کی آوازوں کا خوبصورت امتزاج

کوک اسٹوڈیو Nu.WAV نے اپنے سفر کا آغاز پہلے گانے ’دل‘ کی ریلیز سے کردیا،…

1 month ago

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ اور سٹی پاکستان نے سپلائر فنانسنگ اور سپلائی چین کی مضبوطی کے لیے شراکت داری کی

فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈ (FCEPL) نے اپنے سپلائرز کے لیے سٹی پاکستان کے Citi®…

1 month ago