بھارت کے مشہور کامیڈین جونی لیور نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جونی لیور کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار نے پاکستان اور پاکستانی فنکاروں معین اختر، عمر شریف اور امان اللہ سمیت دیگر کے حوالے سے گفتگو کی۔
Johnny Lever Pakistan Visit
جونی لیور نے اپنے انٹرویو میں پاکستان کے شہر لاہور اور کراچی آنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس کے ساتھ ہی کامیڈین نے پاکستانی لیجنڈ مزاحیہ اداکار عمر شریف کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمر شریف کے بیٹے سے رابطے میں ہیں اور وہ پاکستان جا کر عمر شریف کی فیملی سے ملنا چاہتے ہیں۔ جونی لیور نے پاکستان میں موجود اپنے فینز کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، بس آپ سب کی محبت کا شکریہ ادا کر سکتا ہوں
0 Comments