فٹبال کی تاریخ کا ایک اور اعزاز میسی کے نام ہوگیا


0

دنیائے فٹبال کے مایہ ناز فٹبالر لیونل میسی فیفا ورلڈ کپ میں دو بار گولڈن بال ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

قطر میں منعقد ہونیوالے فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو شکست دیکر تیسری بار ورلڈکپ جیتا، قطر کے شہر لوسیل کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ مقررہ وقت میں میچ 2-2 سے جب کہ اضافی وقت میں 3-3 سے برابر ہوا تاہم فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا جس میں ارجنٹینا نے 2-4 سے کامیابی حاصل کی۔میچ کے بعد ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا جس میں ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ینگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا جب کہ فرانس کے کیلیان ایمباپے کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image Source: Instagram

ارجنٹینا کے مارنڈینز نے بہترین گول کیپر کا گولڈن گلوو ایوارڈ جیتا جب کہ اپنا آخری ورلڈکپ کھیلنے والے ارجنٹینا کے لیونل میسی کو گولڈن بال ایوارڈ( ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی) دیا گیا۔ اس سے قبل میسی کو 2014 کے ورلڈکپ میں گولڈن بال کا اعزاز دیا گیا تھا۔

Image Source: Instagram

خیال رہے کہ عظیم فٹبالر میسی کا پورا نام لیونل اینڈریس میسی ہے وہ 24 جون 1987 کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام جارج میسی تھا، جو ایک فیکٹری میں مزدور کے طور پر کام کرتے تھے۔ان کی فیملی میں ان کے دو بھائی اور ایک بہن ہے ،اور ان کی اہلیہ کا نام انٹونیلا روکازو ہے اور ان کی شادی 30 جون 2017 کو ہوئی تھی۔ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہے، پہلا بیٹا تھیاگو میسی ہے، 2 نومبر 2012 کو پیدا ہوا اور دوسرا بیٹے میٹو 11 ستمبر 2015 کو پیدا ہوا تھا۔ان کی بیٹی کا نام سیرون میسی ہے،ان کی بیٹی شادی کے بعد پیدا ہوئی تھی جب کہ ان کے دو بیٹے شادی سے پہلے پیدا ہوئے۔

Image Source: Instagram

لیونل میسی سات بالن ڈی آر ایوارڈز اور 6 یورپی گولڈن شوز کے ساتھ اب تک کے بہترین فٹ بال کھلاڑیوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔لیونل میسی نے صرف 5 سال کی عمر میں فٹ بال کھیلنا شروع کیا، انہوں نے صرف 9 سال کی عمر میں فٹ بال کے بہت سے ہنر سیکھے تھے جس کی وجہ سے لیونل میسی اتنے بڑے کھلاڑی بن گئے ہیں۔تاہم ان کا مستقبل اس وقت خطرے میں پڑ گیا جب 11 سال کی عمر میں گروتھ ہارمون کی کمی کی تشخیص ہوئی۔ اسے اکثر چھوٹا قد کہا جاتا ہے علاج مہنگا تھا، ماہانہ نو سو ڈالر خرچ جو یہ غریب خاندان برداشت نہیں کر سکتا تھا۔چونکہ اس کے والد کے ہیلتھ انشورنس نے صرف دو سال کے گروتھ ہارمون ٹریٹمنٹ کا احاطہ کیا۔کلب نیویل نے خرچ برداشت کرنے پر رضامندی ظاہر کی، لیکن بعد میں اپنے وعدے سے مکر گیا۔ علاج میں ہر روز متبادل ٹانگوں میں ہیومن گروتھ ہارمون کے انجیکشن شامل تھے۔اس کے اخراجات بعد میں بارسلونا نے ادا کیے۔

Image Source: Instagram

عالمی شہرت یافتہ جریدے فوربز کے مطابق میسی 2019 اور 2022 میں دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی رہے۔جبکہ وہ ٹائمز کے 2011 اور 2012 میں دنیا کے 100 سب سے زیادہ بااثر افراد میں شامل تھے۔ فروری 2020 میں، انہیں لاریئس ورلڈ سپورٹس مین آف دی ایئر سے نوازا گیا، اس طرح وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے فٹ بالر اور ٹیم کے پہلے کھیل کھلاڑی بن گئے۔ میسی کیریئر کی کمائی میں ایک ارب ڈالر کو عبور کرنے والے دوسرے فٹبالر بھی ہیں۔

علاوہ ازیں ،عظیم فٹبالر میسی کی پسندیدہ ڈش میںاساڈو (ارجنٹینی گوشت کا باربی کیو)، میلانی یا پاستا ہے۔وہ اپنی روزمرہ خوراک میں بہت زیادہ پانی پیتے ہیں جبکہ زیتون کا تیل، تازہ پھل اور سبزیاں بھی ان کے یومیہ شیڈول میں شامل ہیں۔وہ ہفتے میں پانچ دن ورزش کرتے ہیں اور باقی دو دن آرام کرتے ہیں۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *