فیروز خان نے اداکاری کے بعد گلوکاری بھی شروع کردی، یوٹیوب پر پہلا ریپ گانا شیئر

شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیروز خان اپنی سابقہ اہلیہ کیجانب سے تشدد کے الزامات اور تنازعات کی زد میں ہیں۔ تاہم ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے اداکاری کے بعد اب گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھ کر مداحوں کو حیران کردیا۔

حال ہی میں فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنے ’ایف کے‘نام سے بنائے گئے یوٹیوب چینل پر پہلا گانا بھی شیئر کردیا ہے۔فیروز خان کے پہلے گانے کا ٹائٹل ’مانگیں سب کی خیریں‘ہے جسے اب تک تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد سُن اور دیکھ چکے ہیں۔ اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے گانے کو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گانے کی شاعری اور کمپوزنگ احمد مرتضیٰ نے ترتیب دی ہے۔

Image Source: Instagram

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اُنہیں خوب سراہا رہے ہیں اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔فیروز خان کے یوٹیوب چینل کو دیکھتے ہی دیکھتے 21 ہزار سےزائد مداح سبسکرائب کرچکے ہیں۔ان کے مداحوں نے ان کی اس کاوش کو بے حد پسند کیا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اگر انڈسٹری آپ کا بائیکاٹ کررہے ہیں تو ہم انڈسٹری کا بائیکاٹ کریں گے۔ایک صارف نےلکھا کہ تین زبانوں میں پیش کیے جانے والے ریپ کی داد دی۔جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ برائینڈ ہیں۔

خیال رہے کہ گلوکار و اداکار فیروز خان، فرحان سعید، سونیا حسین اور ایمان علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ آج کل اس کی تشہیر کافی زور و شور سے جاری ہے۔لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ اُس میں فیروز خان کہیں نظر نہیں آرہے اور اُن کی عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔ایک انٹرویو میں فرحان سعید نے ان کی عدم موجودگی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ عمرے کی ادائیگی کی وجہ سے تقریب کا حصہ نہیں بن سکے۔انہوں نے کہا کہ میں نے فیروز سے فلم کی کامیابی کے لئے بھی دعا کرنے کا کہا تھا اور میری یہ خواہش ہے کہ وہ مستقبل میں ہونے والی فلم کی پروموشن کا حصہ بنیں۔

مزید برآں، حالیہ دنوں میں فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے سلطان کے ساتھ ہمدردی اوراداکار پر سخت تنقید کر رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ سونیا مشعال، عثمان خالد بٹ، مہربانو نے فیروز خان کی دونوں بہنوں حمائمہ ملک اور دعا ملک کو آڑے ہاتھوں لیا۔

فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد 2020 میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر رواں برس کے آغاز میں جوڑے کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش کے بعد خیال کیا گیا کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔لیکن حیران کن طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ستمبر میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago