خلیل الرحمن قمر ‘میرے پاس تم ہو‘ کو کتابی صورت میں شائع کرینگے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ بزنس کرنے والے سپرہٹ ڈرامے ‘میرے پاس تم ہو’ کے ڈراما نگار اور لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈرامے کی کہانی پر جلد کتاب پیش کرنے والے ہیں۔

حال ہی میں خلیل الرحمٰن قمر نے اپنی ایک ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ بات بتائی، انہوں نے لکھا کہ ان کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی کو کتابی صورت میں جلد شائع کیا جائے گا۔

Image Source: File

اس موقع پر انہوں نے ٹوئٹ میں کتاب کا ٹائٹل پیج شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈرامے کی کہانی پر لکھی کتاب آئندہ ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔بلاشبہ خلیل الرحمٰن قمر کے تحریر کردہ اس ڈرامہ کی منفرد اسٹوری نے ناظرین کو نہ صرف اپنی طرف متوجہ کیا بلکہ ڈرامہ کے ڈائیلاگ بھی باکمال ہیں۔

واضح رہے کہ ایک زمانے میں پاکستانی ڈرامے نہایت شوق سے دیکھے جاتے تھے، اس وقت راتوں کوگلیاں ڈرامے دیکھنے کے لئے سنسان ہوجایا کرتی تھیں۔ یہ ڈرامے بچے بڑے بوڑھے سب مل کر نہایت شوق سے دیکھا کرتے تھے اور ان میں ایک کہانی ہوتی تھی جس میں ہر ایک کے لئے ایک سبق بھی ہوا کرتا تھا۔ یعنی یہ معاشرے کے مسائل کی نہ صرف نشاندہی کرتے تھے بلکہ ان مسائل سے پیدا انتشار کو بھی واضح کرتے تھے وقت نے بڑی تیزی سے کروٹ لی اور انٹرٹینمنٹ اور اس سے منسلک سوشل میڈیا نے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔

Image Source: File

مختلف چینلز کی بھرمار ہوگئی لوگوں کے پاس دیکھنے کو بہت ورائٹی آگئی۔ اب سینکڑوں چینلز اور ہزاروں ڈرامے ہر وقت ٹی وی اسکرین پر دکھائی دینے لگے ہیں یعنی وقت کم اور مقابلہ سخت والی بات ہے۔ایسے میں ڈرامہ سیریل ’میرے پاس تم ہو’ نے شہرت کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔

اس ڈرامے میں ہمایوں سعید (دانش)، عائزہ خان (مہوش) اور عدنان صدیقی (شہوار) نے مرکزی کردار نبھائے، جبکہ حرا مانی اور سویرا ندیم بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوئیں۔اس ڈرامے کی کہانی ایک مڈل کلاس طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص ‘دانش’ کی زندگی پر مبنی ہے جس کی بیوی امیر ہونے کی لالچ میں اسے چھوڑ کر کسی دوسرے مرد کے پاس چلی جاتی ہے اور اپنے شوہر سے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے جس سے اس کی پسند کی شادی ہوئی ہوتی ہے۔اس ڈرامے میں کردار شہوار ایک شیطان صفت انسان بن کر ان کی زندگی میں آتا ہے۔شہوار مہوش کو اس بات کا احساس دلاتا ہے کہ وہ بہت خوبصورت ہے، اس کوکسی امیر شخص کے ساتھ ہونا چاہیے اور دانش کسی طور سے اسکے قابل نہیں، ڈرامے کی آخری قسط میں دانش کا انتقال ہوجاتا ہے۔

اس ڈرامے کی خاصیت یہ تھی کہ کہانی کے ساتھ ساتھ اداکاروں کی اداکاری اور کئی سینز کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا۔البتہ بےحد مقبولیت ملنے کے ساتھ اس ڈرامے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا تاہم پھر بھی یہ ڈرامہ مداحوں کو بےحد پسند آیا اور آج بھی مداحوں کی جانب سے اس ڈرامے کا سیکوئل پیش کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔ پڑوسی ملک میں بھی اس ڈرامے کو کافی پسند کیا گیا اور مقبولیت کا یہ عالم رہا کہ بھارتی ٹی وی چینل پر بھی اس کی کاپی بنائی گئی لیکن وہ کسی بھی طرح اس ڈرامے کا مقابلہ نہ کرسکی۔بھارتی ڈرامے جس کا نام ‘کامنا’ تھا کی کہانی کامنا اور ان کے شوہر مناو کے گرد گھومتی ہے جبکہ پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی بھی مہوش اور دانش کے گرد گھومتی ہے۔

یاد رہے خلیل الرحمٰن قمر کے مقبول ڈراموں میں لنڈا بازار، پیارے افضل، محبت تم سے نفرت ہے، صدقے تمہارے شامل ہیں۔ البتہ سپرہٹ ڈرامے لکھنے والے خلیل الرحمن اپنے شدید فیمینزم مخالف بیانات کے سبب کافی تنازعات کا شکار رہے ہیں بلکہ وہ ‘فیمنسٹ‘ کے سب سے بڑا ناقد تصور کیے جاتے ہیں۔ وہ متعدد پروگراموں میں یہ کہتے نظر آتے رہے ہیں کہ ’فیمنسٹ‘ دراصل غیر ملکی ایجنڈا اور ہماری اقتدار اور روایات کے خلاف ہے۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

ملیریا ایک جان لیوا بیماری

دنیا بھر میں ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔…

2 days ago

ہیٹ ویو کی خبر پڑھتے ہوئے نیوز کاسٹر بے ہوش

بھارت کے نیشنل براڈکاسٹر دور درشن کے بنگالی زبان کے چینل کی نیوز اینکر نشریات…

4 days ago

ہانیہ عامر ذہنی دباؤ کا شکار

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ…

6 days ago

خلیل الرحمن قمر نے عدنان صدیقی سے مکھی اور عورت کے بارے میں بات کی

معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان نے عدنان صدیقی کو فون کیا اور اس حوالے سے…

1 week ago

آرام کرنے کا مشورہ ، یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟

پاکستان کے معروف اداکار جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں دوسرہ بچہ ہونے…

1 week ago

ایک دن میں کتنی بار چہرہ دھونا چاہیے؟

چہرہ ہمارے جسم کے دیگر حصوں سے زیادہ حساس ہوتا ہے اس چہرے کا خیال…

2 weeks ago