فیروز خان کیساتھ کام نہیں کرسکتی، اقرا عزیز کا اعلان

شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزے سلطان پر تشدد کے شواہد سامنے آنے کے بعد سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور شوبز انڈسٹری کے کئی فنکار علیزے کے ساتھ ہمدردی جبکہ اداکار پر سخت تنقید کررہے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ‘خدا اور محبت’ میں ان کے مدمقابل کام کرنے والی نامور اداکارہ اقراء عزیز نے بھی اس معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فیروز کے ساتھ مزید کام کرنے سے انکار کردیا۔

Image Source: Instagram

اقراء عزیز نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے اپنے اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ فیروز کے ساتھ کام نا کرنا میرا ذاتی فیصلہ تھا اور میں نے وہ ہی کیا جو مجھے لگا میرے لیے صحیح ہے، مجھے لگا کہ میں فیروز کے ساتھ کام کرنے میں  اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اسی لیے میں نے منع کردیا۔

پروگرام میں میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ کیا یہ صحیح ہے؟ کیونکہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ جب عدالت میں کیس ہے اور اس پر فیصلہ نہیں آجاتا، تو ہم کیسے مان لیں کہ غلطی کس کی ہے؟ جس پر اقراء نے کہا کہ میں کسی چیز کا انتظار نہیں کررہی تھی کہ کچھ ثابت ہو تبھی فیصلہ کروں کیونکہ اس سے قبل میں اس کے ساتھ کام کر چکی تھی اور میں اچھا محسوس نہیں کررہی تھی اور ہم ایک ایسے وقت میں ہیں کہ ہم اس بارے میں فیصلہ کر سکتے ہیں کہ ہمیں کس کے ساتھ کام کرنا ہے اور کس کے ساتھ نہیں کرنا ہے۔میزبان کی جانب سے یہ بھی سوال کیا گیا کہ اگر کل فیروز پر لگے سارے الزامات غلط ثابت ہو جاتے ہیں تو کیا وہ ان کے ساتھ پھر سے کام کریں گی؟ جس پر انہوں نے کہا کہ اس بات کو ابھی چھوڑ دیتے ہیں۔اس کے علاوہ اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں بالی وڈ سے کبھی کام کی آفر نہیں ہوئی خوامخواہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتی کہ اُن کو آفر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد 2020 میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر رواں برس کے آغاز میں جوڑے کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش کے بعد خیال کیا گیا کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔لیکن حیران کن طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ستمبر میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

علاوہ ازیں ، گزشتہ دنوں فیروز خان نے اپنا یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان کیا اور ’مانگیں سب کی خیریں‘ کے نام سے پہلا گانا شیئر کیا جسے تقریباً 36 ہزار سے زائد افراد نے سُنا اور دیکھا۔اپنے گانے سے متعلق فیروز کان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا، اور بتایا کہ گانے کی شاعری اور کمپوزنگ احمد مرتضیٰ نے ترتیب دی ہے۔مذکورہ پوسٹ پر مداحوں نے اُنہیں خوب سراہا اور اُن کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago