Categories: صحت

سردیوں میں موسمی بیماریوں سے بچنےکے آسان گھریلو ٹوٹکے

سردی کا موسم قریب آتے ہی ہمارے کھانے پینے اور پہننے کے معمولات میں چھوٹی بڑی کئی تبدیلیاں آجاتی ہیں۔ تاہم حفاظتی تدابیر کے باوجود بھی اس موسم میں بار بار طبیعت کا خراب ہونا، بخار چڑھنا، نزلہ، زکام، کھانسی اور سردی لگنا جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔ اس موسم کے بارے میں بڑوں کی ایک کہاوت بھی مشہور ہے کہ اس موسم میں اپنے سر اور پیرگرم رکھنے کا اہتمام کریں تو یہ موسم آپ کو کبھی نقصان نہیں پہنچائے گا۔لیکن اگر اس کے باوجود بھی اگر آپ کسی موسمی بیماری کا شکار ہوجائیں تو ان گھریلو ٹوٹکوں پر عمل کر سکتے ہیں۔

Image Source: Unsplash

زکام اور کھانسی کا علاج

Image Source: Unsplash

جوں جوں سردی کا موسم قریب آتا ہے، بچے اور بڑے زیادہ سردی لگنے سے نزلہ ، زکام اور کھانسی کا شکار ہونے لگتے ہیں۔ بچوں میں کھانسی دور کرنے کے لئے ایک چمچ میں شہد لے لیں اور اس کے اوپر تھوڑا سا نمک ڈال کر آنچ پر اس وقت تک رکھیں جب تک شہد پھٹ نہ جائے اس کے بعد اس کو کپڑے میں چھان کر چھنا ہوا پانی بچوں کو دیں تو ان کو کھانسی سے آرام آجاتا ہے۔بعض اوقات بڑوں میں کھانسی پرانی اور شدید ہوجاتی ہے ایسی کھانسی کے لیے انار کے چھلکے کو سیدھے توے پر اس وقت تک رکھیں جب تک وہ اچھی طرح جل جائے اس کے بعد اس کا سفوف بنالیں اور ایک چمچ شہد پر ایک چٹکی یہ سفوف ڈال کر کھائیں تو اس سے پرانی سے پرانی کھانسی کا خاتمہ ہوجائے گا۔جبکہ نزلہ زکام کے علاج کے لیے دہکتے ہوئے کوئلوں پر تھوڑی چینی ڈال کر سونگھنے سے زکام میں افاقہ ہو جائے گا-

گلے کی خراش

Image Source: Unsplash

لوبان کے تیل کے چند قطرے نیم گرم پانی میں ڈال کر غرارے کرنے سے گلے کی تکلیف دور ہوجاتی ہے ساتھ ہی یہ پھیپھڑوں میں بلغم کو ختم کرنے میں  بھی مددفراہم کرسکتا ہے۔ اس طرح سانس لینے میں آسانی پیداہوجاتی ہے۔لوبان کا تیل ناک کے حصّوں میں ایک سوزش کش کے طور پر کام کرتا ہے، سانس لینے کو آسان بناتا ہے، یہاں تک کہ دمہ یا الرجی والے لوگوں کے لیے بھی یہ کسی مسیحا سے کم نہیں ہے۔ان تمام فائدوں سمیت گردن پر اس تیل کا مساج سردی ،نزلہ وزکام میں فوری آرام پہنچاتا ہے۔جبکہ اسے سونگھنا بھی ان امراض میں بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔

سر درد کا علاج

Image Source: Unsplash

سردیوں میں ٹھنڈ لگنے کے اثر سے ہونے والے سر درد کے لیے پیاز کا پانی نکال کر پیشانی پر لگائیں اس سے سر درد میں نہ صرف آرام ملے گا بلکہ سردی کے اثر کا بھی خاتمہ ہوگا۔ جسم کے درد کا علاج:سردی کے سبب ہونے والے جسم کے درد کے لیے ایک کپ دودھ میں تھوڑی سی ہلدی ڈال کر پینے سے جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔

سانس کی تکلیف

Image Source: Unsplash

عام طور پر سانس کے مریضوں کے لیۓ سرد موسم شدید زحمت کا سبب بن جاتا ہے ایسے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی غذا میں مولی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں تاہم اس بات کا خیال رکھیں کہ رات کے وقت مولی کھانے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں: موسم ِسرما میں صحت کا خزانہ ،سنگھاڑا

مزید برآں، موسم سرما میں بیماریوں سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ صحت مند غذا کا انتخاب کریں کیونکہ جب آپ صحت مند غذا لیں گے، تب ہی آپ تندرست رہیں گے۔ ان صحت مند غذاؤں میں مچھلی، دالیں، تازہ سبزیاں، تازہ پھل ،خشک میوے، انڈے اور گوشت شامل ہے، یہ سب غذائیں لینے کے ساتھ ساتھ ایک عدد کینو چھیل کر اس کا رس نکال لیں، اب ایک عدد گاجر کا بھی رس نکال کر اس میں ملا لیں، اب ان دونوں کو مکس کریں اور اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی شامل کریں پھر لیموں کا رس اور اوپر سے ادرک کا رس ڈال کر مکس کریں اور ٹھنڈا کر کے پی لیں، یہ ایک ایسا جادوئی ڈرنک ہے جو نہ صرف ذائقے میں مزیدار ہے بلکہ سردیوں میں آپ کی قوتِ مدافعت کو بڑھانے کے لئے بہترین ثابت ہوگا۔

Ahwaz Siddiqui

Recent Posts

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کوہارٹ اٹیککے علاج پر مسلسل تیسرا بین الاقوامی پلاٹینم ایوارڈ

آغا خان یونیورسٹی ہسپتال (AKUH) کو امریکن کالج آف کارڈیالوجی (ACC) کی جانب سے مسلسل…

1 week ago

ہوی مائلز کی پاکستان میں توسیع، ہری سن انرجی کو ٹائر-1 ڈسٹری بیوٹر مقرر کر دیا گیا

پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے قابلِ تجدید توانائی کے شعبے میں اہم پیش…

2 weeks ago

کارانداز کی معاونت سے کسان گودام چھوٹے کاشتکاروں کو ڈیجیٹل مالیاتی سہولیات اور جدید ذخیرہ سازی کے حل فراہم کرے گا

 کارانداز پاکستان نے حاجی سنز گروپ کے کاروباری منصوبے کسان گودام کے ساتھ شراکت داری…

3 weeks ago

اے کے یو-آئی ای ڈی اور حکومتِ سندھ کے درمیان جامع تعلیم کے فروغ کے لیے تاریخی شراکت داری قائم

پانچ سالہ اس اسٹریٹجک تعاون کے تحت خصوصی تعلیمی ضروریات (SEN) یونٹ قائم کیا جائے…

4 weeks ago

جی ایس ایم اے کا ڈیجیٹل پاکستان 2030 وزارتی راؤنڈ ٹیبل، قومی ڈیجیٹل ایجنڈے پر اتفاقِ رائے

پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان، صنعت، ریگولیٹری اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں…

4 weeks ago