فلک شبیر کی بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی


0

گلوکار فلک شبیر کی والد بننے کے بعد نومولود کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو صارفین میں بے حد پسند کی جا رہی ہے۔ گزشتہ دن فلک شبیر نے انسٹاگرام پر تمام لوگوں کو ربیع الاول اور جمعہ کی مبارکباد کے ساتھ بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنائی۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اللہ پاک نے اس بابرکت مہینے کے بابرکت دن اپنی رحمت سے نوازا ہے شکر الحمداللہ۔ مجھے اپنی بیٹی کے دنیا میں آنے کی خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

Image Source: Twitter

فلک شبیر اور سارہ خان نے اپنی ننھی پری کا نام “عالیانہ فلک” رکھا ہے۔ فلک نے پوسٹ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں پیار اور دعاؤں سے نوازا۔ اس خوبصورت پیغام کے ساتھ فلک شبیر نے اپنی ننھی گڑیا کے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ایک فیملی پکچر بھی شیئر کی ہے جس میں عالیانہ فلک کو اپنے والدین کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

فلک شبیر نے والد بننے کے بعد اپنی بیٹی کے کان میں اذان بھی خود دی جس کی ویڈیو سارہ خان نے شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں فلک شبیر نے اپنی ننھی پری کو گود میں لیا ہوا ہے اور اس کے کان میں اذان دے رہے ہیں۔ سارہ خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں قرآن شریف کی سورۃ الرحمٰن کی آیت لکھی ’اور تُم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔’

فلک شبیر کی اپنی نومولود بیٹی کے کان میں اذان دینے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر 16 گھنٹے پہلے یہ ویڈیو شیئر کی گئی جسے اب تک ایک کروڑ 7 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ جبکہ سارہ خان کی پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ والدین بننے پر انہوں نے اپنے مداحوں کی دُعاؤں اور محبت پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Image Source: Twitter

یہ جوڑی والدین بننے کی خوشخبری کے بعد سے ہی اپنے پہلے بچے کی متوقع آمد پر نہایت خوش تھی اور اپنے بچے کی شاپنگ ،اس کے کمرے کی آرائش اور مختلف تیاریوں کی نئی نئی ویڈیوز اور تصویریں اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کرتے رہے ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا رہا ہے۔ اس حوالے سے کچھ دن پہلے بھی سارہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بچے کی پیدائش کا متوقع وقت بتاتے ہوئے ایک پوسٹ بھی جاری کی جس میں اداکارہ نے لکھا کہ میں تمہیں اپنی گود میں لینے کے لئے بےتاب ہوں، اور انشا اللہ جلد ایسا ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں: سارہ خان سال 2021 کی 100 خوبصورت ترین خواتین کی فہرست میں شامل

یاد رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *