جلد کا خیال رکھیں لیکن ان چیزوں سے ضرور احتیاط برتیں


0

خوبصورت نظر آنے کا شوق ہر کسی کو ہوتا ہے۔ اس مقصد کیلئے چہرے پر نت نئی کریمیں اور گھریلو ٹوٹکے بھی آزمائے جاتے ہیں، چہرے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے اور اس پر بلا ضرورت کسی بھی چیز کا زائد استعمال خرابی کاسبب بن سکتا ہے۔

روزمرہ زندگی میں کن چیزوں سے ہماری جلد کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

ٹوتھ پیسٹ


اکثر جلد پر موجود دانوں پر ٹوتھ پیسٹ لگایا جاتا ہے تاکہ وہ سوکھ کر جھڑجائیں، عام طور پر جلی ہوئی جلد پر بھی ٹوتھ پیسٹ لگایا جاتا ہے تاکہ فوری طور پر جلن دور ہوجائے۔ ٹوتھ پیسٹ جلد پر لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس میں شامل اجزاء جلد کو خشک کر دیتے ہیں.

پٹرولیم جیلی


پٹرولیم جیلی کو خوبصورتی میں اضافے کا باعث سمجھا جاتا ہے لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ چہرے پر اس کو ذیادہ لگانے سے یہ دھول مٹی کے ذرات کو مساموں میں ہی دبا دیتا ہے اور مکمل صفائی نہ ہونے کی وجہ سے یہ ذرات جلد میں انفکشن پیدا کر دیتے ہیں۔

ہیر اسپرے

عام طور پر میک اپ کے بعد خواتین ہیر اسپرے کرتی ہیں لیکن اس کو استعمال کرتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتیں، ہیر اسپرےکرتے وقت اپنے چہرے کو لازمی ڈھانپیں کیونکہ اس کے ذرات جلد کو متاثر کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

گرم پانی


گرم پانی چہرے کے مسام کھول دیتا ہے جسکی وجہ سی مختلف ذرات ان مساموں میں جمع ہوجاتے ہیں اور ہماری جلد انفکشن کا شکار ہوجاتی ہے۔ چہرے کی شادابی برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ گرم پانی کے بجائے نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ خصوصاً سردیوں کے موسم میں نیم گرم پانی جلد کو مزید خشک ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

لیموں

گھریلو ٹو ٹکوں میں چہرے کے نکھار اور دانتوں کی صفائی کیلئے لیموں کا استعمال عام طور پر کیا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس میں ایسڈ وافر مقدار میں پایا جاتا ہےجو چہرے اور دانتوں کے لئے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

چینی


اکثر خواتیں چینی سے چہرے کی اسکربنگ کرتی ہیں۔ ہاتھوں اور پیروں پر تو اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن براہِ راست جلد پر اس کو لگانا مناسب نہیں۔ اسکرب کا یہ طریقہ چہرے کیلئے موزوں نہیں کیونکہ چینی جلد کو خشک کر دیتی ہے۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *