پاکستان کا سر ایک بار پھر فخر سے بلند، 3 عالمی ریکارڈ قائم


0

تمام پاکستانیوں کے لئے خوشی کی خبر، ملک اور قوم کی دو بافخر بیٹیوں نے عالمی سطح پر ملک اور قوم کا نام روشن کردیا، بھارت اور سوئیڈن کو شکست دے کر 3 عالمی ریکارڈ بنا کر اپنے نام ورلڈ گینس بک میں اپنے نام درج کروا دیئے ۔ اس سلسلے میں ورلڈ گینس بک کی انتظامیہ نے جاری کردہ اعلامیئے میں اس کامیابی کی تصدیق بھی جاری کردی ہے۔

گینس ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی ایما عالم نے دو نئے عالمی ریکارڈ قائم کردیئے ہیں جبکہ ان کی ساتھی اور ٹیم میٹ سید کساء زہرا کی طرف سے بھی ایک عالمی ریکارڈ توڑ کر اپنا نام درج کروالیا گیا ہے۔ جنہیں اب گینس ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

Image Source: Twitter

ایما عالم کے عالمی ریکارڈ کے حوالے سے بات کی جائے تو انہوں نے محض 15 منٹ کے اندر سب سے زیادہ ایک سیکوینس کے تحت درج 410 الفاظ کو یاد کرکے ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارت کے پاس تھا۔

یہی نہیں اس ہی کے ساتھ ساتھ ایما عالم کی جانب سے 15 منٹ کے مختصر سے عرصے میں سب سے زیادہ نام اور چہرے پہچان کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کیا، انہوں نے 15 منٹ کے اندر 218 نام اور لوگوں کی شناخت کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ سوئیڈن کے پاس تھا۔

اس کے برعکس سیدہ کساء زہرا کا ذکر کیا جائے تو انہوں نے ورلڈ میموری چیمپئن شپ کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا، ان کی جانب سے محض 5 منٹ کے مختصر دورانیے میں 241 دنیا سے منسلک ماضی اور مستقبل کی تاریخوں کے جوابات دیئے گئے، جوکہ ایک نیا عالمی ریکارڈ بن کر سامنے آیا ہے۔

Image Source: Twitter

اگرچے اس مقابلے میں ایما عالم کی جانب سے بھی حصہ لیا گیا تھا، لیکن مقابلے کی اختتام پر ان کا اسکور، سیدہ کساء زہرا کے مقابلے میں کم تھا، لہذا اختتام پر سیدہ کساء زہرا فاتح قرار پائیں۔

واضح رہے گینس بک آف ورلڈ ریکارڈز کی طرف سے. دنیا میں بہترین کارنامے اور ریکارڈ بنانے والوں کو ناصرف سند سے نوازا جاتا ہے بلکہ ان کی بھرپور پذیرائی بھی کرتا ہے۔

ایما عالم اور سیدہ کساء زہرا نے مشترکہ پر گزشتہ برس کئی عالمی مقابلوں میں شرکت کرکے نئے عالمی ریکارڈ قائم کئے گئے ہیں۔ یہ تمام ریکارڈ دونوں کی جانب سے گزشتہ برس دسمبر میں بنایا گیا تھا، جنہیں گینس ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے اب باقاعدہ سند جاری کی گئی ہے۔

نوجوان ایما عالم پاکستان کی ایک باصلاحیت اور بلند حوصلوں سے سرشار اسٹوڈنٹ ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں منعقد ہونے والی مختلف میموری چیمپئن شپ میں حصہ لیا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زبردست پرفارمنس سے کئی میڈلز اور ٹرافیاں حاصل کی ہیں۔ جن میں ملائشیا میں ہونے والی ایشیاء پیسفک میموری چیمپیئن شپ ہے، جس میں انہوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ چائنا میں منعقد ہونے والی 28 ویں ورلڈ میموری چیمپیئن شپ بھی شامل ہے۔

اس موقع پر ایما عالم کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے انتہائی فخر کی بات ہے کہ ان کے کارنامے کو گینس ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، لہذا اب وہ کہے سکتی ہیں، کہ وہ “آفیشلی اب امیزنگ ہیں”.

دوسری جانب سید کساء زہرا کا کہنا تھا کہ یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے کہ میموری عالمی سطحی مقابلے میں میموری کے حوالے سے ان کا نام بہترین کے طور پر شامل کیا گیا ہے، جبکہ اس سے یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ انسانی میموری بینک کتنا حیرت انگیز ہوسکتا ہے۔

خیال رہے دونوں بافخر کھلاڑیوں کو معروف ثانیہ عالم کی جانب سے ٹرین کیا گیا ہے، جوکہ ناصرف خود سپر۔لرننگ ماسٹر ٹرینر ہیں بلکہ ان کا شمار دنیا کے 4 سینئیر لائسنس انسٹرکٹر میں ہوتا ہے۔ ساتھ ہی وہ ثانیہ عالم فیوچررسٹک ٹرننگ کی صدر بھی ہیں۔

یار رہے گزشتہ برس پاکستانی مارشل آرٹ ایکسپرٹ محمد راشد کی جانب سےمحض ایک منٹ میں254 اخروٹ توڑ کر ناصرف بھارت کو شکست دی تھی بلکہ عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔


Like it? Share with your friends!

0

0 Comments

Your email address will not be published. Required fields are marked *